خاندان رضا اور احترام سادات
مولانا حسنین رضا خاں علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: اعلیٰ حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمۃ کا خاندان سادات کی عزت وعظمت کے لیے مدت سے مشہور ہے۔ اعلیٰ حضرت قبلہ کے دادا مولانا رضا علی خاں علیہ الرحمہ روزانہ نماز فجر پڑھ کر سادات کرام نو محلہ کی خیریت معلوم کرنے اور سلام عرض کرنے جایا کرتے تھے ان کے اس معمول میں کسی مجبوری ہی سے فرق پڑتا تھا، یہ خاندان نجیب بھی سادات کرام کا عجیب خاندان تھا، ان کے اخلاق کریمہ یہ کہلوالیتے تھے کہ ان کی رگوں میں خون رسالت ہ...