علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی رحلت اسلامی دنیا کا عظیم خسارہ

علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی رحلت

اسلامی دنیا کا عظیم خسارہ

مولانا طارق انور مصباحی کرالا

______________________________________________________

 

پاکستان میں اہل سنت وجماعت کے مشہورزمانہ مذہبی قائد پیرطریقت حضرت علامہ سیدشاہ تراب الحق علیہ الرحمة والرضوان کا بروز جمعرات بوقت صبح ۶/اکتوبر ۲۰۱۶ءمطابق ۴/محرم الحرام ۱۴۳۸ھ کوکراچی میں وصال ہوگیا۔علامہ موصوف حضورمفتی اعظم ہندمولانا شاہ مصطفٰے رضا خاں علیہ الرحمہ کے مرید وخلیفہ تھے۔انشاءاللہ تعالیٰ ما ہنامہ پیغام شریعت کے ذریعہ موصوف کا تعارفی خاکہ قوم کے سامنے پیش کرنے کی کوشش ہوگی۔( نومبر ۲۰۱۶ ء کے شمارے میں  شائع ہو چکا ہے ۔) علامہ موصوف کی وفات اسلامی دنیا کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے،ایسی ہستیاں ڈھونڈھنے سے بھی نہیں ملاکرتیں ۔ ماہنامہ پیغام شریعت کی مجلس ادارت،مجلس مشاورت ،مجلس انتظامیہ ودیگرتمام منسلکین آپ کی وفات پرگہرے غم وافسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔رب تعالیٰ موصوف کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورہم تمام کوان کے فیوض وبرکات سے مالامال فرمائے۔آمین

جامعہ حضرت بلال ٹیانری روڈ بنگلور ،آل کرناٹکا سنی علماءبورڈ(کرناٹک)،سنی علماکونسل (بنگلور)،امام احمدرضا مومنٹ (بنگلور)رضا فاؤنڈیشن ( بنگلور)آل کرناٹکا میلاد کمیٹی (بنگلور)اورریاست کرناٹک کی دیگرتمام سنی تنظیموں اورتحریکوں کے ارکان وممبران بھی موصوف کی وفات پر غم وافسوس کا اظہار کرتے ہیں اوردعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں موصوف کا بدل عطا فرمائے۔ آمین


متعلقہ

تجویزوآراء