خاندان رضا اور احترام سادات

مولانا حسنین رضا خاں علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:
 اعلیٰ حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمۃ کا خاندان سادات کی عزت وعظمت کے لیے مدت سے مشہور ہے۔ اعلیٰ حضرت قبلہ کے دادا مولانا رضا علی خاں علیہ الرحمہ روزانہ نماز فجر پڑھ کر سادات کرام نو محلہ کی خیریت معلوم کرنے اور سلام عرض کرنے جایا کرتے تھے ان کے اس معمول میں کسی مجبوری ہی سے فرق پڑتا تھا، یہ خاندان نجیب بھی سادات کرام کا عجیب خاندان تھا، ان کے اخلاق کریمہ یہ کہلوالیتے تھے کہ ان کی رگوں میں خون رسالت ہے اور سارا خاندان حسین وجمیل خوبصورت اور خوب سیرت تھا، مولانا رضا علی علیہ الرحمہ کے بعد مولانا نقی علی خاں علیہ الرحمہ بھی اسی خاندان سے وابستہ رہے ہر تقریب میں ہر دعوت میں وہ اپنے یہاں سادات کرام کو ضرور شریک کرتے تھے اور ان کا اعزازی حصہ سب سے دو گنا ہوتا تھا۔

(امام احمد رضا علیہ رحمہ اور احترامِ سادات، مطبوعہ ضیائی دارالاشاعت، انجمن ضیائے طیبہ)


متعلقہ

تجویزوآراء