موت العالم موت العالم
موت العالم موت العالم
موتِ عالم سے بندھی ہے موتِ عالمَ بے گماں
روح عالم چل دیا عالم کو مردہ چھوڑ کر
______________________________________________________
خلیفہ مفتی اعظم ہند، عالم بے بدل ، یادگار سلف، مخزن اخلاق ، پیر طریقت ، ولی نعمت ، مرد مومن ، مرد حق قبلہ حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمۃ کا وصال اہلسنت کیلئے کسی سانحہ سے کم نہیں ہے ۔ اہلسنت کے عظیم علمی ادارے ’’ دار العلوم امجدیہ ‘‘ کے یہ نامور اورنڈر سپوت تقریر ، تحریر ، اور دعوت و تبلیغ ، نیز تنظیم و تحریک ہر میدان کے شہسوار اور قائد انہ صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ دار لعلوم امجدیہ ہی میں آپنے شہزادہ صدر الشریعۃ بدر الطریقہ، ممتاز المحدثین، شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ ازہری رحمتہ اللہ علیہ سے سند حاصل کی ۔ اللہ کریم آپ کی مرقد پر رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ آمین۔
دعا گو۔ جا نشین شہزادہ صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ ۔
صاحبزادہ محمد انتصار المصطفیٰ اعظمی نوری وجملہ خلفاء و مریدین