ضیائی دارالتحقیق  

غسل فرض ہونے کے پانچ اسباب

مندرجہ ذیل باتوں سے غسل فرض ہوجاتا ہے: ۱۔ منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہوکر عضو سے نکلنا۔ ۲۔ احتلام یعنی سوتے میں منی کا نکلنا۔ ۳۔ شرمگاہ میں حشفہ تک چلے جانا،خواہ شہوت سے ہو یا بلا شہوت،انزال ہو نہ ہو، دونوں پر غسل فرض ہے۔ ۴۔ حیض یعنی ماہواری کے خون سے فراغت پانا۔ ۵۔ نفاس یعنی بچہ جننے پر جو خون آتا ہے اس سے فارغ ہونا۔ مسئلہ: منی شہوت کے ساتھ اپنی جگہ سے جدا نہ ہوئی بلکہ بوجھ اٹھانے یا بلندی سے گرنے کی وجہ سے نکلی تو غسل فرض نہیں ہوگا ال...

غسل کے فرائض

غسل میں تین فرض ہیں کہ ان کے بغیر غسل مکمل نہ ہوگا نہ ہی پاکی حاصل ہوگی۔ غسل کے فرائض مندرجہ ذیل ہیں: ۱۔ کلی کرنا۔اس طرح کہ منہ کے ہر حصے گوشت ہونٹ سے حلق کی جڑ تک ہر جگہ پانی بہہ جائے۔مسوڑھے،دانت کی کھڑکیاں،زبان کی ہر کروٹ میں حلق کے کنارے تک پانی بہے۔روزہ نہ ہو تو غرغرہ بھی کرے تاکہ پانی ہر جگہ اچھی طرح پہنچ جائے،دانت میں کوئی چیز اٹکی ہوئی ہو جیسے گوشت کا ریشہ،چھالیہ کے ٹکڑے،پان کی پتی وغیرہ تو جب تک ہٹانا نقصان نہ دیتا ہو ان کا چھڑانا ضروری ہ...

حج و عمرہ کے حوالے سے خواتین کے لیے خصوصی ہدایات

1۔خواتین احرام کے لیے حسب معمول سلے ہوے کپڑے پہنیں دستانے اور موزے بھی پہن سکتی ہیں ۔(بہار شریعت حصہ 6ص1083) ۲۔ حالت احرام میں اورغیر محرم کے سامنے او ر نماز میں سر چھپانا فرض ہے۔(بہار شریعت حصہ 6ص1083) ۳۔ احرام میں عورت کو منہ چھپانا حرام ہے۔ نا محرم کے سامنے کوئی ایسی چیز چہرے کے سامنے ہو جو چہرے سے مس نہ ہواور ایسی چیز سے منہ چھپانا جو چہرے سے چپٹی ہو حرام ہے ۔(بہار شریعت حصہ 6ص1083) ۴۔ عورت اتنی آواز سےلبیک نہ کہے کہ نا محرم سنے۔ ہاں اتنی آوا...

تذکرۂ حسان الہند

حسان الہند علامہ میر سید غلام علی آزاد بلگرامی چشتی علیہ الرحمہ بارہویں صدی ہجری کے عظیم مؤرخ ہیں۔ بچپن ہی میں آپ کو خواب میں جلوۂ حبیبِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور پھر تسکینِ قلب کے لیے زیارتِ حرمیَن طیبیَن کی جانب تنِ تنہا پروانہ وار نکل پڑے۔ شہرِ محبت مدینہ مقدسہ میں حضرت شیخ محمد حیات سندھی مدنی سے علمِ حدیث کادرس لیا۔ فریضۂ حج ادا کیا اور کئی ماہ مکۂ مکرمہ میں قیام کیا،مقاماتِ مقدسہ اور اسلامی آثار کی ...

اصل سکندرِ اعظم کون تھا؟

مقدونیہ کا الیگزینڈر یا تاریخ اسلا م کے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ؟ مقدونیہ کا الیگزینڈر بیس سال کی عمر میں بادشاہ بنا، 23 سال کی عمر میں مقدونیہ سے نکلا، اس نے سب سے پہلے پورا یونان فتح کیا، اس کے بعد وہ ترکی میں داخل ہوا، پھر ایران کے دارا کو شکست دی، پھر وہ شام پہنچا، پھر اس نے یروشلم اور بابل کا رخ کیا، پھر وہ مصر پہنچا، پھر وہ ہندوستان آیا، ہندوستان میں اس نے پورس سے جنگ لڑی، اپنے عزیز از جان گھوڑے کی یاد میں پھالیہ شہر آباد کیا، مکر...

مختصر حالات حضرت شیخ الحدیث علامہ محمد نصر اللہ خان افغانی رحمة الله عليه

حضرت حضور مفتی اعظم ہند مولانا مصطفی رضا خان کے خلیفہ،مولانا نظام الدین الہ بادی،مولانا غلام جیلانی اور محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد خان رحمة اللہ علیہ کے شاگرد تھے۔ آپ نے پوری زندگی علم دین حاصل کرنے میں اور دینی مدارس میں درس و تدریس میں گذاری۔ انڈیا،بنگلادیش اور پاکستان کے عظیم مدارس میں اونچے درجہ کی کتب کی تدریس فرمائی۔ اعلی حضرت فاضل بریلوی رحمة الله عليه کے سچے عاشق تھے۔ حدائق بخشش پر اتھارٹی تھے۔ شاید ہی آپ کا کوئی پروگرام حدائق ب...

احرام کے مسائل

  فرائض احرام: فرائض احرام دو ہیں: ۱۔ عمرہ یا حج یا دونوں کی نیت کرنا جیسے حج قران میں ہے۔ ۲۔ زبان سے تلبیہ ایسے الفاظ میں کہنا کہ جس کے ذریعہ خالص تعظیم ربانی کا اظہار ہو۔ اس کے لیے مسنون لبیک کافی ہے۔ اگر نیت کی اور لبیک نہ کہا تو احرام صحیح نہیں۔ اور لبیک کہا اور نیت نہیں کی تو بھی احرام صحیح نہیں۔ دونوں کا ہونا ضروری ہے۔ واجبات احرام: واجبات احرام بھی دو ہیں: ۱۔ میقات سے احرام باندھنا۔ ۲۔ ممنوعات احرام سے خود کو علیحدہ رکھنا۔ سنن احرام: ...

رمی کے مسائل

  مستحب یہ ہے کہ کنکریاں مزدلفہ سے لیں، لیکن اگر راستہ سے لیں تو بھی جائز ہے مگر جمرات کے پاس کی کنکریاں نہ اٹھائی جائیں کہ یہ نامقبول ہوتی ہیں۔ مسئلہ: کسی بڑے پتھر کو تور کر کنکریاں بنانا مکروہ ہے۔ مسئلہ: قربانی میں وکیل بنایا جاسکتا ہے لیکن رمی کے لیے شدید شرعی عذر کے بغیر کسی کو وکیل و نمائندہ بنانا جائز نہیں۔ مسئلہ: خواتین کو مغرب کے بعد رمی کرنا جائز ہے، معذور،ضعیف اور بیمار مردوں کو بھی کم رش میں یعنی مغرب کے بعد رمی کرنا جائز ہے۔ مسئل...

مزدلفہ کے مسائل

  وقوف مزدلفہ: وقوف مزدلفہ عرفات سے واپسی پر کیا جاتا ہے۔ نماز مغرب اور عشاء ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ ادا ہوتی ہیں۔ وقوف کا وقت دسویں ذی الحجہ کے طلوع فجر صادق تا طلوع شمس ہے اگر کسی نے طلوع فجر سے قبل وقوف کیا تو وقوف صحیح نہیں ہوگا۔ ا س طرح طلوع شمس کے بعد وقوف کرنے والوں کا وقوف بھی صحیح نہیں ہوگا۔ فجر کی ادائیگی سے قبل کچھ دیر آرام بھی کرسکتے ہیں۔ یہاں سے رمی جمرات کے لیے ۱۰۰ کے قریب کنکریاں کھجور کی گٹھلی یا چنے کے برابر جمع کر کے...

عرفات کے مسائل

  وقوف عرفات: یہ حج کا رکن اعظم ہے نویں ذی الحجہ کو یہاں اگر وقوف نہ کیا یعنی کچھ وقت نہ ٹھہرے تو حج نہیں ہوگا۔ شرائط صحت وقوف عرفات: اسلام، احرام حج، وقوف کا عرفات کی حدود میں ہونا، نویں ذی الحجہ زوال شمس سے یوم نحر (دسویں ذی الحجہ) کے طلوع فجر صادق کے وقت تک میں ہونا۔ واجبات وقوف: زوال کے وقت سے لے کر غروب آفتاب تک وقوف کو لمبا کرنا، غروب کے بعد اتنا مزید وقوف کرنا کہ غروب آفتاب کا یقین ہو جائے۔ وقوف کی سنتیں: غسل کرنا، خطبہ مسجد نمرہ میں ...