ضیائی دارالتحقیق  

سات کے عدد کی تاثیر

اعلی حضرت امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: سات کے عدد کو دفع ضرر وآفت میں ایک تاثیرخاص ہے، (یعنی تکالیف و پریشانی اور آفات و بلیات سے نجات حاصل کرنے کے معاملے میں سات کے عدد میں ایک خاص تاثیر ہے)۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے مرض وصال شریف میں فرمایا: مجھ پر سات مشکوں پر سربستہ کا پانی ڈالو۔ صحیح بخاری شریف میں حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے مروی ہے:انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ و...

کرامتِ شیخ حمیدالدین ناگوری

کرامتِ شیخ حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیان کیا جاتا ہے کہ ناگور میں ایک ہندو رہتا تھا جب وہ شیخ حمید الدین کی نظرِ مبارک کے سامنے آتا تو آپ فرماتے یہ خدا کا دوست ہے اور مرنے کے وقت با ایمان ہوکر دنیا سے اٹھے گا اور اس کا خاتمہ بخیر ہوگا۔ انجام کار ایسا ہی ہوا جیسا کہ آپ فرمایا کرتے تھے۔ حقیقت میں شیخ حمید الدین کی یہ پیشین گوئی آپ کے علوء درجات اور کرامت کی بہت بڑی دلیل ہے اور اس سے بد یہی طور پر استدلال کیا جاتا ہے کہ عواقب امور اور ...

اپریل فول منانے کا عبرت ناک انجام

ایک واقعہ یاد آگیا آپ لوگوں کو سناتا ہوںیہ گزشتہ سال کی بات ہے۔ میں اپنے آفس میں کام کررہا تھا کہ میرے کولیگ وقاص کا موبائل فون بج اٹھا۔ اس نے کال ریسیو کی، فون رکھنے کے بعد وہ خاصا پریشان نظر آرہا تھا۔ میں نے پوچھا کہ” کیا ہواوقاص! کوئی پریشانی ہے؟“ کہنے لگا کہ” ہاں یار!بہت بڑی مصیبت میں پھنس گیا ہوں۔“”اوہ، اللہ خیر کرے، کچھ بتائیں تو سہی۔“میرے استفسار پر وقاص نے انتہائی پریشانی کے عالم میں مختصراًبتایا کہ&rdq...

ملفوظات حضرت امام سری سقطی

عارف  باللہ کی صفات: فرمایا کہ عارف اپنے صفات و حسنات میں آفتاب کی طرح ہے جو سب پر روشنی ڈالتا ہے، وہ زمین کی مانند ہے جو تمام مخلوقات کا بار اٹھاتا ہے، پانی کی طرح ہے جس سے قلوب کی ذندگی حاصل ہوتی ہے اور وہ آگ کی طرح ہے کہ تمام جہان اس سے روشن ہوجاتا ہے۔  تصوف سے مراد تین امور ہیں۔  اول تو یہ ہے کہ اس کی معرفت اور زہد و رع کے نور کو بجھنے نہ دے۔ دوم ۔یہ ہی کہ باطنی علوم کے متعلق کوئی ایسی بات نہ نکالے جس سے کتاب ظاہرکا نقص ثابت ...

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت حضرت علی علیہ السّلام کو 19 رمضان40ھ 660ءکو صبح کے وقت مسجد میں عین حالتِ نماز میں ایک زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے زخمی کیا گیا۔ جب آپ کے قاتل کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے لائے اور آپ نے دیکھا کہ اس کا چہرہ زرد ہے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں تو آپ کو اس پر بھی رحم آ گیا اور اپنے دونوں فرزندوں حضرت حسن علیہ السلام اور حضرت حسین علیہ السلام کو ہدایت فرمائی کہ یہ تمہارا قیدی ہے اس کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنا جو کچھ خود کھان...

سیدہ فاطمہ کا نکاح

سیدہ فاطمہ کا نکاح ہجرت کے دوسرے سال (جب عمر شریف ۱۳ یا ۱۴ برس تھی) حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ذریعے اکابر صحابہ سیدنا ابو بکر صدیق و سیدنا عمر فاروق و عثمان ابن عفان و سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اور دیگر اصحاب کو پیغام بھیجا آپ کے حکم پر سب جمع ہو گئے اور آپ نے ایک خطبہ پڑھا جس میں حمد و ثنا کے بعد ترغیب نکاح کا مضمون تھا پھر فرمایا: ان اللّٰہ تعالٰی یا مرک ان تزوّج الفاطمۃمن...

ضیائے تجوید (حصہ اول)

ضیائے تجوید (حصہ اول) وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیۡلًاؕ اورقرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو[1]۔ حضرت علی سے جب ترتیل کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ترتیل کے کیا معنٰی ہیں؟ تو آپ نے جواباً فرمایا: تَجْوِیْدُ الْحُرُوْفِ وَمَعْرِفَۃُ الْوُقُوْفِ۔ ترتیل حروف کی تجوید اوروقوف کی پہچان کو کہتے ہیں ۔ ارشادِ باری تعالیٰ: اَلَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُا لْکِتٰبَ یَتْلُوۡنَہٗ حَقَّ تِلَاوَتِہٖ۔ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ جیسی چاہیے اس کی تلاوت کرتے ہیں[2] ۔ اَیْ یَقْ...

گیارہویں شریف کیا ہے؟

گیارہویں شریف: اسی مہینہ مبارک میں سیدنا غوث الثقلین الشیخ محی الدین ابو محمد عبدالقادر الحسنی و الحسینی الجیلانی الحنبلی المعروف پیرانِ پیر، پیر دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا وصال مبارک ہوا۔ بعض نے نویں، بعض نے سترہویں اور بعض نے گیارہویں ربیع الآخر کو وصال شریف بتایا ہے۔ محقق علی الاطلاق حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں: ’’وَقَدِ اشْتَہَرَ فِیْ دِیَارِ نَا ہٰذَا الْیَوْمُ الْحَادِیْ عَشَرَ وَہُوَ الْمُتَ...