ضیائی دارالتحقیق  

حج کے مسائل

  حج بدل کے لیے ہدایت: جو افراد حج بدل کر رہے ہیں وہ عمرہ اور حج کے کلمات نیت میں الفاظ عمرہ اور حج کے بعد من فلاں کہیں (نام لیں) اور تَقَبَّلْہٗ کے بعد مِنْ فُلاَنْ (نام لیں) اور تلبیہ میں لبیک کے بعد عَنْ فُلاَنْ (نام لیں) کہیں گے مثلاً ایک صاحب کسی سعید نامی شخص کی طرف سے حج بدل کے لیے جارہے ہیں تو تلبیہ یوں کہیں: لَبَّیْکَ عَنْ سَعِیْدٍ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ عَنْ سَعِیْدٍ لَبَّیْکَ عَنْ سَعِیْدٍ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ عَنْ سَعِیْدٍ ...

سعی کے مسائل

  شرائط سعی: سعی کا صفا اور مروہ کے درمیان واقع ہونا (اگر اطراف میں حدود سے خارج ہوگیا تو سعی معتبر نہیں ہوگی)، سعی کا طواف کے بعد ہونا، بحالت احرام ہونا سوائے اس سعی کے کہ جو طواف زیارت کے بعد ہے کہ یہاں مسنون عدم احرام ہے، سعی حج کے لیے ماہ حج کا ہونا شرط ہے لیکن عمرہ کے لیے ماہ حج خاص نہیں، اکثر مسافت طے کرنا، سعی کی ابتداء صفا سے کرنا اور ختم مروہ پہ ہونا۔ واجبات سعی: سعی کے پھیروں میں سات پھیرے پورے کرنا، اگر تین یا کم پھیرے چھوڑے تو سع...

طواف کے مسائل

  استلام: حجراسود کو بوسہ دینا اور اژدھام کی وجہ سے نہ ہوسکے تو اس پر ہاتھ رکھ کر اس کو چومنے یا پھر ہاتھ میں عصاء وغیرہ کوئی چیز ہو، اس کو حجراسود سے مس کر کے اس کو چومنا، یا یہ بھی ممکن نہ ہو تو اس کی طرف ہاتھوں سے اشارہ کر کے بوسہ دینے غرض یہ کہ ان تمام صورتوں کو استلام کہتے ہیں۔ اگر اشارہ ہاتھ سے کرے تو حجراسود کے سامنے کھڑا ہو کر اس طرح کرے کہ گویا اس پر ہاتھ رکھ رہا ہے بعد اشارہ کے اس ہاتھ کو چوم لے۔ طواف قدوم: آفاقی قارن کے لیے سنت ہے...

تذکرۂ صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی

حکیم ابوالعلاء صدرالشریعہ علامہ محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ اعظم گڑھ یوپی کے ایک علمی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی کتب اپنے جد امجد اور بھائی مولانا محمد صدیق علیہ الرحمۃ سے پڑھیں۔ بعد ازاں مدرسہ حنفیہ جونپور میں مولانا ہدایت اللہ خاں علیہ الرحمۃ سے کسب فیض کیا۔ پھر امام المحدثین علامہ وصی احمد محدث سورتی علیہ الرحمۃ سے پڑھنے کے بعد بارگاہِ رضوی سےمنسلک ہوگئے اور خلافت سلسلہ رضویہ قادریہ واجازتِ حدیث سے نوازے گئے۔   &nbsp...

پیغامِ قطبِ مدینہ

پیغامِ قطبِ مدینہ جو شریعت کا پابند نہیں وہ طریقت کے لائق نہیں۔ خواہش پرستی مُہلک رفیق ہے اور بُری عادت زبردست دشمن ہے۔ جو شخص اپنے کام کو پسند کرتا ہے اس کی عقل میں فُتُور آجاتا ہے۔ دولت کی مستی سے خدا عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگو، اس سے بہت دیر میں ہوش آتا ہے۔ دنیا بہت بُری چیز ہے جو اس میں پھنسا وہ پھنستا ہی چلا جاتا ہے اور جو اِس سے دُور بھاگتا ہے اُس کے قدموں میں ہوتی ہے۔ کسی نیک عمل کی توفیق ہونا ہی قبولیت کی نشانی ہے۔ مدینۂ منوّرہ زَادَھَ...

عشرۂ ذی الحجہ کے فضائل

حضرت سیدنا ابن عباس (رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ تعالی علیہ وسلم) نے فرمایا ، ""حج کے دس دنوں میں کیا گیا عمل اللہ عزوجل کو بقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل سے زیادہ محبوب ہے۔"" صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا ، ""یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم! کیا راہ ِ خدا میں جہاد کرنا بھی؟"" ارشاد فرمایا ""ہاں! راہِ خدا میں جہاد کرنا بھی ، سوائے اس شخص کے جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلے اور ان دونوں میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے۔"" (بخا...

صفرالمظفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت

ماہ صفر کے آخری چہار شنبہ کی نسبت جویہ مشہور ہے کہ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس میں غسل صحت فرمایا اسی بنا پر تمام ہندوستان کے مسلمان اس دن کو روز عید سمجھتے اور غسل و اظہار فرح و سرور کرتے ہیں، شرع مطہر میں اس کی اصل ہے یا نہیں؟اس کے جواب میں امام احمد رضا خان قادری نے ارشاد فرمایا:یہ محض بے اصل ہے۔ (عرفان شریعت ،۲/۷۳) آخری چہار شنبہ کی کوئی اصل نہیں نہ اس دن صحت یابی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا کوئی ثبوت بلکہ مرض اقدس جس میں و...

حضرت مفتی محمد وقارالدین قادری

 حیاتِ وقار الملت مفتی اعظم  پاکستان حضرت محمد وقار الدین  ترتیب و تدوین: مولانا عبدالعلیم (مدرس دارالعلوم امجدیہ)           حضرت مفتی اعظم پاکستان علامہ محمد وقار الدینکے یہ حالات زندگی ہم نے ان سے انٹرویو کی شکل میں لیے ہیں اور اسے آڈیو کیسٹ سے سماعت کرنے کے بعد تحریری شکل میں آئے ہیں۔ یہ انٹرویو ۱۹۸۲ ء میں  لیاگیا تھا اس لیے اس تحریر میں کچھ حوالہ جات اسی اعتبار سے ہیں۔ قارئین ا...

ہارون رشید کا ایک عجیب واقعہ

ہارون رشید کا  وزیر فضیل بن ربیع روایت کرتا ہے کہ میں مکہ کے سفر میں ہارون رشید کے ساتھ تھا جب ہم حج کے ارکان ادا کر کے فارغ ہوگئے تو ہارون نے مجھے پوچھا کہ یہاں مردان خدا سے کوئی ایسا پاکباز مرد ہے جس کے قدمبوسی کی سعادت میں حاصل کروں۔ میں نے جواب دیا کہ ہاں عبد الرزاق صنعانی بڑے با خدا اور صاحب دل آدمی ہیں چنانچہ ہم ان کی خدمت میں پہنچے  اِدھر اُدھر کی باتوں کے بعد خلیفہ نے مجھے اشارہ کیا کہ ان سے پوچھ۔ آپ کو کسی کا  کچھ قرضہ دین...

سلطان المشائخ حضرت نظام الدین قدس سرہ کے حالات

  سلطان المشائخ برہان الحقائق اولیائے دین کے سردار، اصفیائے عالم یقین کے پیشوا، عالم علوم ربانی، کاشف اسرار رحمانی، ظاہر و باطن میں آراستہ، اپنے وجود مبارک میں امور عالم سے پیراستہ، خدا تعالیٰ کی صفات کے شیدا، باری تعالیٰ کے عاشق، کان کرامت کے معدن صورت لطافت کے مخزن، اولیاء اللہ کے زمرہ میں کثرتِ آہ و زاری کے ساتھ مصروف اصفیا کے حلقوں میں برگزیدہ اوصاف سے موصوف یعنی سلطان المشائخ نظام الحق والحقیقۃ والشرح والدین، انبیاء مرسلین کے وارث سید س...