کیا غسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے؟
کیا غسل کرنے سے وضو بھی ھوتا ھے؟ (پیر آفاق احمد، کشمیر) الجواب بعون الملك الوهاب اگرغسل، غسلِ جنابت ہواور غسل کرنے والے نے غسل کے تمام فرائض بھی صحیح طریقہ سے ادا کیے گئے ہوں تو اُس سے وضو بھی ہوجاتا ہے ۔ اس کے بعد علیحدہ سے وضوکرنے کی ضرورت نہیں ، اور اگر غسل ،غسلِ جنابت نہ ہوبلکہ عام غسل ہو تو بھی غسل کرنے سے چونکہ عام طور پر اعضاء وضو دُھل جاتے ہیں اور وضودرست ہونے کے لئے نیت بھی شرط نہیں ہے اس لئے عام غسل کے سے بھی وضو ہوجائے گا ۔لہٰ...