کیا غسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے؟
کیا غسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے؟
کیا غسل کرنے سے وضو بھی ھوتا ھے؟ (پیر آفاق احمد، کشمیر)
الجواب بعون الملك الوهاب
اگرغسل، غسلِ جنابت ہواور غسل کرنے والے نے غسل کے تمام فرائض بھی صحیح طریقہ سے ادا کیے گئے ہوں تو اُس سے وضو بھی ہوجاتا ہے ۔ اس کے بعد علیحدہ سے وضوکرنے کی ضرورت نہیں ، اور اگر غسل ،غسلِ جنابت نہ ہوبلکہ عام غسل ہو تو بھی غسل کرنے سے چونکہ عام طور پر اعضاء وضو دُھل جاتے ہیں اور وضودرست ہونے کے لئے نیت بھی شرط نہیں ہے اس لئے عام غسل کے سے بھی وضو ہوجائے گا ۔لہٰذا ہرطرح کے غسل سےوضو ہو جاتا ہے اور اس بعد نماز پڑھنا بھی درست ہے ۔ البتہ ثواب کا ملنا نیت پر موقوف ہے اس لئے غسل کی ابتدا میں وضو کی نیت بھی کرلی جائے تاکہ ثواب کا حصول بھی ہو ۔
بہار شریعت میں ہے
جن اَعضا کا دھونا فرض ہے ان پر پانی بہ جانا شرط ہے یہ ضرور نہیں کہ قَصْداًپانی بہائے اگر بِلاقَصْد و اِختیار بھی ان پر پانی بہ جائے (مثلاً مِینھ برسا اور اَعضائے وُضو کے ہر حصہ سے دو دو قطرے مِینھ کے بہ گئے وہ اعضا دُھل گئے اور سر کا چوتھائی حصہ نم ہو گیایا کسی تالاب میں گِر پڑا اور اعضائے وُضو پر پانی گزر گیاوُضو ہو گیا)۔
(بہارشریعت :ج۲،ح۲،ص۲۹۲،)