ذات مصطفی نور ہے

07/23/2018 AZT-26278

ذات مصطفی نور ہے


We ahle sunnah consider Prophet pbuh as both bashar and Noor. The opponent ask us question whether prophet is bashar or noor by cast. Means Rasool Allah zaat k lehaz say bashar hain k noor.

الجواب بعون الملك الوهاب

الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب
رسول اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ذات ِبابرکات نور بھی ہےاو ربشربھی ۔حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قرآن اور حدیث پاک میں نور بھی کہا گیا ہے اور بشر بھی۔ اوران میں کوئی تعارض نہیں۔ اس کا منکر قرآن کا منکر ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نور بھی ہیں اوربشر بھی ہیں مگر بے مثل بشرہیں ۔ اورصرف بشر بشر کا قول کفار کا ہے ۔اورقرآن وحدیث سے کہیں یہ ثابت نہیں ہوتا کہ مسلمانوں رسول اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کواپنے جیسا بشر کہا ہو۔ ہم مسلمان ہیں لہٰذا ہمیں بھی سرکار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ادب و احترام کرنا چاہیے۔ بعض لوگوں  ادب و احترام سے ہٹ کر نبی  کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اپنے جیسا بشر کہنے کی رٹ لگائے رکھتے ہیں۔ یہ یہود و نصاریٰ کی شازش و اتباع میں  ہو رہا ہے تاکہ مسلمانوں کے دلوں سے اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و محبت ختم کردیا  جائے۔ جبکہ قرآن کریم نے نبی کو بشر بھی کہا ہے، نور بھی کہا ہے،
قرآن و حدیث اور علماء و محدثین، فقہاء و صوفیا سب نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نور کہا اور مانا ہے مثلاً قرآن میں دیکھئے:
قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللّهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌo
المائده، 5: 15
’’بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور (یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آ گیا ہے اور ایک روشن کتاب (یعنی قرآن مجید)۔‘‘
يُرِيدُونَ لِيُطْفِؤُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَo
الصف، 61: 8
’’یہ (منکرینِ حق) چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور کواپنے منہ (کی پھونکوں) سے بجھا دیں، جب کہ اللہ اپنے نور کو پورا فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہی ناپسند کریں۔‘‘
وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيرًاo
الاحزاب؛ 33: 46
’’اور اس کے اِذن سے اللہ کی طرف دعوت دینے والا اور منوّر کرنے والا آفتاب (بنا کر بھیجا ہے)۔‘‘
اسی طرح کتب سیر، احادیث، تفاسیرحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نور فرمایا گیا ہے مثلاً ابن ہشام، 1: 144 ، تاریخ الامم و الملوک الطبری، 576 ، صحیح مسلم، مشکوٰۃ، 513، 515، 517 میں سورج و چاند جیسا چہرہ فرمایا۔
واللہ تعالیٰ اعلم رسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء