حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ
حضورنبی کریم ﷺ کو جن حضرات نے حالت ایمان میں دیکھا اور ان کا انتقال بھی حالت ایمان میں ہوا، ان خوش نصیب حضرات کو صحابہ کرام کہا جاتا ہے۔ تمام صحابہ خیرِ امت تھے ، تمام صحابہ تقویٰ وطہارت کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے ، تمام صحابہ عادل اور اخلاق کے اعلیٰ منصب پر فائز تھے ، مگر جس طرح ایک گلدستہ کے مختلف پھولوں میں ہر پھول کی خوشبو دوسرے سے جدا اور منفرد ہوتی ہے اسی طرح صحابہ کرام میں ہر صحابی کی شان، عظمت،مزاج اور اخلاق وعادات دوسرے سے مختلف ہیں، صحاب...