علمائے اسلام  

حضرت مولانا مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی

حضرت مولانا مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی علیہ الرحمۃ پلکھنہ ضلع علی گڈھ کےساکن، مولوی محمد اسد اللہ کے بیٹے، محمد لطف اللہ نام، ۱۲۴۴؁ھ میں ولادت ہوئی، والد نے ‘‘چراغم’’ مادۂ تاریخ کہا، حضرت شاہ جمال علی گڈھی سےنسلی مولانا عنایت وابستہ ہے، ابتدائی درسیات مقامی معلموں سےپڑھیں، کان پور مدرسۂ فیض عام میں مولانا عنایت احمد سےتکمیل علوم کی ۱۲۷۸؁ھ میں اُستاذ نےاُن کو مدرسہ کا مدرس دوم مقرر کیا، خود حجکی نیت سےجاتے ہوئے جدہ کے قریب...

حضرت مولانا عبد الرحمن سلہٹی

حضرت مولانا عبد الرحمن سلہٹی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بنگال کے مشاہیر علماء تھے، اپنے بڑے بھائی حضرت مولانا عبد القادر سے کسب علوم کیا، آپ کی ساری زندگی تدریس وتصنیف اور وعظ و تذکیر میں گذری، اس دیار میں آپ نے مولوی اسماعیل کی تحریک کا انسداد کیا۔...

حضرت شیخ محمد صدیق چشتی صابری لاہوری

حضرت شیخ محمد صدیق چشتی صابری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ لاہور میں بلند پایہ چشتی بزرگ ہوئے ہیں علوم شریعت و طریقت میں وحید و فرید تھے۔ سارا دن طلبا کی تدریس میں مصروف رہتے شام کے بعد طالبات حق کو تلقین فرمایا کرتے تھے پنجاب بھر سے آپ کی خدمت میں لوگ حاضر ہوتے اور دینی و دنیاوی امور حل کراتے تھے سماع اور وجد کے دوران آپ جس پر نظر ڈالتے اسے تارک الدینا بنادیتے تھے آپ کو محمد عارف لاہوری رحمۃ اللہ علیہ سے خرقۂ خلافت ملا تھا اور لاہور میں ہی قی...

حضرت شیخ احمد بن علی بن حسین رازی المعروف بہ جصاص

حضرت شیخ احمد بن علی بن حسین رازی المعروف بہ جصاص رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ احمد بن علی بن حسین رازی المعروف بہ جصاص: امام زمانہ،مجتہد وقت، علامۂ عصر،حافظ حدیث،صاحب عفت ودیانت و زہد تھے۔۳۰۵؁ھ کو شہر بغداد میں پیدا ہوئے۔ابو بکر کنیت تھی،فقہ کو ابو سہل زجاج تلمیذ امام کرخی سے اخذ کیا اور حدیث کو ابا حاتم اور عثمان دارمی اور عبد الباقی بن قانع وغیرہ محدثین سے سُنا اور روایت کیا یہاں تک کہ امام ابو حنیفہ کے مذہب کی ریاست آپ پر منتہی ہوئی اور دور دور سے ل...

حضرت خواجہ سید محمد عیسی گنڈا پوری

حضرت خواجہ سید محمد عیسی گنڈا پوری رحمۃ اللہ علیہ  موضع چودھواں تحصیل کلاچی ضِلع ڈیرہ اسمٰعیل خاں (صوبہ سرحد) ؟؟؟ھ/؟؟؟ء۔۔۔ ۱۲۲۰ھ/ ۱۸۰۶ء موضع چودھواں ضِلع ڈیرہ اسمٰعیل خاں   قطعۂ تاریخِ وفات صاحب کشف و کرامت شہِ گنڈا پُوری سالِ رحلت ہے ملائک کی زباں پر صابر   آپ کے نُور کی ہے صوبۂ سرحد میں ضیاء ’’دُرِّ شاہوارِ اَرم خواجہ محمد عیسیٰ‘‘ ۱۸۰۶ء   (صابر براری، کراچی)   آپ کی ولادت با سعاد...