میاں محمد حسین قادری نقشبندی
زبدۃ السالکین الحاج میاں محمد حسین قادری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زبدۃ الاصفیاء حضرت الحاج میں محمد حسین قادری نقشبندی ابن کرم الٰہی رحمہا اللہ تعالیٰ)۹؍محرم الحرام،۲۰نومبر بروز سہ شنبہ(۱۳۰۰ھ؍۱۸۸۲ئ) موضع جھگیاں ناگردہ مضافات لاہور میں پیدا ہوئے،والد ماجد نے ہوش سنبھالنے پر تعمیر سیرت پر پوری توجہ دی، ایک دن میاں محمد حسین کپاس کا پھول توڑ لائے،والد گرامی کو پتہ چلا تو خوب تواضع کی...