حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی
حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: قاری متاز احمد۔لقب:رحمانی۔ سلسلہ نسب: قاری ممتاز احمد بن سراج الدین بن صلاح الدین۔(علہم الرحمہ)آپ کے آباؤاجداد عرب شریف سے نقل مکانی کر کے ہندوستان تشریف لائے اور دہلی میں سکونت اختیار کی۔ آپ کا ددھیال قریشی اور ننھیال صدیقی ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 17/رمضان المبارک 1345ھ،بمطابق 25/فروری 1929ء ،بروز پیر بوقتِ فجر(محلہ پہاڑگنج دہلی انڈیا)میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: حکیم حافظ افتخ...