حضرت خواجہ علی رامیتنی
حضرت خواجہ علی رامیتنی رحمتہ اللہ علیہ آپ خواجہ محمودؒ کے خلفاء میں سے ہیں اور اس سلسلہ میں ان کا لقب حضرت عزیزن ہے۔یہ حضرت بڑے عالی مقامات اور ظاہر کرامات والے تھے۔ بافندگی کی صنعت میں مشغول رہتے تھے۔اس فقیر نے ایک بزرگ سے سنا تھا کہ جو کچھ مولانا جلال الدین رومیؒ قدس سرہ نے اپنی غزلیات میں فرمایاہے وہ ان کی طرف اشارہ ہے۔ گر نہ علم حال فوق قال بودنے کے شدے ...