حضرت ابوالحسن علی بن حمید الصعید المعروف بابن الصباغ
حضرت ابوالحسن علی بن حمید الصعید المعروف بابن الصباغ علیہ الرحمۃ آپ صاحب احوال بلند اور مقامات ارجمند تھے۔بہت سی کرامات اور بہت سے خارق عادات ان سے ظاہر ہوئےتھے۔آپ کے والد رنگریز تھے۔چاہتے تھے کہ ان کا بھی بیٹا رنگریز ہو،لیکن آپ کو یہ بات گراں گزرتی تھی۔کیونکہ صوفیوں کی صحبت میں جاتے تھےاور ان کا طریق اختیار کرتے تھے۔رنگنے سے باز رہتے تھے۔ایک دن ان کا باپ آیا۔دیکھا کہ لوگوں کے کپڑوں کو نہیں رنگا...