علمائے اسلام  

مناظرِ اسلام حضرت مولانا پیر غلام مجدد سرہندی

مناظرِ اسلام حضرت مولانا پیر غلام مجدد سرہندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا پیر غلام مجددین پیر ضیاء معصوم جان سر ہندی مجددی فاروقی ۱۳۲۰ھ کو شکار پور ( سندھ ) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے والد ماجد نے ریلوے اسٹیشن شکار پور کے قریب ۱۹۱۷ء کو مدرسہ انوارالعلوم مجدد یہ قائم کیا تھا۔ پیر غلام مجدد سر ہندی بعد فراغت اس مدرسہ کے مدرس و مہتمم مقرر ہوئے۔تعلیم و تربیت:شکار پور میں ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی۔ انہی کی سر پرستی میں حضرت علامہ محمد ہاشم انصار...

حضرت سید محی الدین مسعود گیلانی رضی اللہ عنہ

حضرت سید محی الدین مسعود گیلانی رضی اللہ عنہ اوصافِ جمیلہ آپ سید الاولیا، سلطان الاصفیا، غوث المحققین، قطب المدققین، سراج العابدین، زَین العارفین، پیشوائے اہلِ طریقت، مقتدائے اصحابِ حقیقت، جمال المشائخ و العلماء تھے۔ حضرت سید ابو العباس ابو المسعود احمد گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند یگانہ و مرید و خلیفہ اعظم اور سجادہ نشین تھے۔ نام و لقبآپ کا نام نامی مسعود [۱] [۱۔ رسالہ الامجاز قلمی نسخہ الف ص ۶۔ بحر السرائر قلمی۔ شجرۃ الانوار ق...

شیخ ابو سعید بن ابوالخیر فضل اللہ

حضرت شیخ ابو سعید بن ابوالخیر فضل اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ کا اسم گرامی فضل اللہ تھا اور خراسان کے رہنے والے تھے آپ مقتدائے اہل طریقت اور پیشوائے اہل حقیقت تھے صاحب علوم ظاہر و باطن اور مشرف القلوب تھے دنیا آپ کی گفتگو سے مسخر ہوجاتی تھی حضرت شیخ ابوالفضل بن حسن سرخسی﷫ تھے چند واسطوں سے سیّد الطائفہ جنید بغدادی کے مرید تھے آپ شیخ ابوالفضل حسن اور وہ ابوالنصر سراج اور وہ ابو محمد مرتعش اور وہ حضرت جنید بغدادی کے مرید تھے شیخ ابوالفضل ک...

شیخ سلیم بن بہاء الدین چشتی قدس سرہ

آپ حضرت مسعود شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ  کی اولاد میں سے تھے۔ برصغیر میں آپ شیخ سلیم کے نام سے مشہور ہوئے مگر  عرب و  عراق میں آپ کو  شیخ الہند کے نام سے شہرت ملی تھی والد  کا اسم گرامی بہاء الدین اور والدہ کا نام نامی بی بی احد تھا آپ کی ولادت سے قبل آپ کے والدین لودھانہ (پنجاب) میں قیام  پذیر تھے وہاں سے اللہ کے حکم سے دہلی تشریف لے آئے اور ھلہ پیر علاء الدین میں قیام فرمایا۔ حضرت شیخ سلیم رحمۃ اللہ علیہ دہلی میں ہی ۸...

خواجہ محمد نقشبند

قیوم ِ ثالث  حجۃ اللہ  حضرت خواجہ محمد نقشبند قدس سرہ   سرہند شریف ۱۰۳۴ھ/۱۶۲۵ء۔۔۔۱۱۱۴ھ/۱۷۰۲ء سرہند شریف   قطعۂ تاریخِ وفات جن کو بخشا ہے خدا نے حجۃ اللہ کا خطاب کہیے صابر حضرتِ خواجہ کا تاریخِ وصال     تھے وہی قُطبِ زماں خواجہ محمد نقشبند ’’رہبر پاکِ جہاں خواجہ محمد نقشبند‘‘ ۱۷۰۲ء   (صابر براری، کراچی) حضرت حجۃ اللہ خواجہ محمد نقشبند قدس سرہ آپ ...

فخر المدرسین مولانا علامہ  ابو الفتح محمد اللہ بخش(داں بھچراں)

فخر المدرسین مولانا علامہ  ابو الفتح محمد اللہ بخش قدس سرہٗ(داں بھچراں)            مناظر سنت فخر المدرسین حضرت مولانا علامہ ابو الفتح محمد اللہ بخش بن مولانا فضل احمد بن مولانا سید رسول بن میاں شیخ احمد (قدست اسرارہم)۴ محرم،۱۲جون (۱۳۴۸ھ/۱۹۲۹ئ) بروز بدھ موضع شادیہ ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے ، والد ماجد سے قرآن پاک حفظ کیا اور مقامی سکوم میں مڈل تک تعلیم حاصل کی ، صرف وحو کی ابتدائی کتابیں محل...