دخترانِ عالم مقام
حضرت خواجہ گنجشکر کی بڑی بیٹی کا اسم گرامی بی بی مستورہ تھا۔ آپ آخری دم تک در پردۂ عفت و کرامت اور راز رہیں۔ آپکا عقد شیخ عمر الفاروقی سے ہوا تھا۔ آپکا ایک فرزند تھا جس کا اسم گرامی محمد تھا۔ لیکن ایام طفلی میں ہی انکا انتقال ہوگیا۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ دوری دختر نیک اختر کا اسم گرامی بی بی شریفہ تھا جو نہایت ہی عبادت گذار اور متقی وپرہیزگار تھیں۔ آپ جوانی ہی میں بیوہ ہوگئی تھیں۔ اور پھر کبھی شادی نہ کی۔ بلکہ مشغول بحق رہیں حضرت ...