سیّدناعبدالرحمن ابن قرط رضی اللہ عنہ
شمالی ہیں ان کا ذکرصحابہ میں کیاگیاہے ابوعمرنےکہاہے کہ میں ان کوعبداللہ بن قرط کا بھائی سمجھتاہوانھوں نے شام میں سکونت اختیارکی تھی اہل فلسطین میں ان کا شمارہے۔مسکین بن میمون نے جومسجدرملہ کے موذن تھےعروہ بن رویم سے انھوں نے عبدالرحمن بن قرط سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شب (یعنی شب معراج میں)مسجد اقصٰی تک(جوملک شام میں بیت المقدس کے نام سے مشہورہے)اس شب میں جس میں آپ کومعراج ہوئی اور مسجداقصٰی تک آپ پہنچائے گئے م...