علمائے اسلام  

سیّدناعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

ہندکے والد تھ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ابراہیم بن سعدنے اپنی خالہ ہند سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن سے روایت کی ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اٹھائی تھی یہ اپنے بسترکی تہ میں ایک چھڑی رکھاکرتےتھے ان کے بیٹے بھانجے جب ان کےپاس آتے اور کوئی شخص ان میں سے حدیث بیان کرنےلگتا اور کہتاکہ فرمایارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے تویہ اس پرچھڑی نکال لیتے اور کہتے کہ تجھ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت حدیث سے کیا...

سیّدناعبدالرحمن ابن واثلہ رضی اللہ عنہ

 انصاری ہیں ان کو ابوعلی یعنی احمد بن عثمان اہری نے (اپنی کتاب)طوالات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بیان میں ذکرکیاہے انھوں نے اپنی سند کے جعفربن محمد بن علی تک پہنچا کرکہاہے کہ جعفر نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے انھوں نے حضرت علی مرتضٰی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے حضرت معاذ کے یمن بھیجے جانے اور وہاں سے ان  کے لوٹنے کا تذکرہ کیا یہاں تک کہاکہ جب معاذ مدینہ سے دومنزل نکل گئے یکایک انھوں نے رات کی تاریکی میں ایک شخص کو پکار...

سیّدناعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

ان نیاراسلمی ہیں بعض لوگوں نے ان کوہانی بن نیارکہاہےاوریہی صحیح ہے۔یحییٰ بن جذام نے عبدالرحمن بن یزید مقری سے ان کے نام کو اسی طرح روایت کرکے بیان کیاہے اس کوابن مندہ نے بیان کیا ہے اوراپنی سند کے ساتھ ابویحییٰ بن ابی میسرہ سے انھوں نے عبداللہ بن یزیدمقری سے انھوں نے سعید بن ابی ایوب سے انھوں نے یزید بن ابی حبیب سے انھوں نے بکیر بن اشج سے انھوں نے سلیما ن بن یسار سے انھوں نے ابن نیار سے روایت کی ہے بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہےکسی کو(ک...

سیّدناعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  ابن نحام بعض لوگوں نے ابن ام نحام بیان کیاہے کعب بن مرۃ کی حدیث میں ان کا ذکرہے ہمیں عبدالوہاب بن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابومعاویہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اعمش نے عمروبن مرہ سے انھوں نے سالم بن الجعد سےانھوں نے شرحبیل بن سمط سے روایت کرکے بیان کیا کہ شرحبیل نے کعب بن مرہ سے کہااے کعب بن مرہ ہم سے کوئی روایت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ک...

سیّدناعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

ابن مل اور بعض لوگوں نے ابن ملی بیان کیاہے (اورآگے ان کا نسب اس طرح ہے)ابن عمرو بن عدی بن وہب بن ربیعہ ابن سعد بن خزیمہ بن کعب بن رفاعہ بن مالک بن نہد بن زید نہدی تھے ان کی کنیت ابوعثمان تھی۔اورنہد(خاندان)قضاعہ سے ایک قبیلہ ہے یہ عبدالرحمن رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایمان تولائے تھےمگرآپ کو دیکھا نہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے(مقررکیے ہوئے)محصّلین زکوۃ کوتین مرتبہ زکوۃ دی تھی اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت س...

سیّدناعبدالرحمن ابن معمرانصاری رضی اللہ عنہ

 ہیں ان کا صحابی ہوناصحیح نہیں ہے۔ان سے محمد بن ابراہیم نے روایت کی ہے ان کو بخاری نے وحدان میں ذکرکیاہے۔محمد بن ابراہیم انصاری نے عبدالرحمن بن معمرسے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتم لوگ (رمضان میں)سحری کھایاکرو بے شک اللہ تعالیٰ سحری کھانے والوں پر رحمت نازل کرتاہے اگرچہ تھوڑے ہے چھوہارے سے (سحری)ہو یا روٹی کے ایک ٹکڑے سے ہو۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔...

سیّدناعبدالرحمن ابن معقل رضی اللہ عنہ

 سلمی ہیں دثینہ کے حاکم تھے۔حسن بن جعفرنے ابومحمد سے انھوں نے عبدالرحمن بن معقل حاکم دثینہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض  کیاکہ آپ کفتارکی نسبت کیافرماتے ہیں آپ نے فرمایامیں نہ اس کوکھاتاہوں اور نہ اس سے منع کرتاہوں میں نے عرض کیاجب تک آپ منع نہ کریں گے بے شک میں اس کوکھایاکروں گا پھرمیں نےعرض کیاکہ خرگوش کی نسبت آپ کیافرماتے ہیں آپ نے فرمایا نہ میں اس کو کھاتاہوں اور نہ حرام سمجھتاہوں میں ...

سیّدناعبدالرحمن ابن معاذ بن عثمان رضی اللہ عنہ

 بن عمروبن کعب بن سعدبن تیم بن مرہ قریشی تیمی طلحہ بن عبیداللہ کے چچازاد بھائی اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ان سے محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی نے روایت کی ہے مگران کو دیکھا نہیں ہے۔ہمیں عبدالوہاب بن علی بن سکینہ نے اپنی سند کوسلیمان بن اشعث تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے مسدد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبدالوارث نے حمید اعرج سے انھوں نے محمد بن ابراہیم سے انھوں نے عبدالرحمن بن معاذ سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتے تھے رسو...

سیّدناعبدالرحمن بن مطیع بن نوفل رضی اللہ عنہ

 بن معاویہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی ہے کہ جس شخص کی نمازعصر فوت ہوجائےالخ مگرایک نام میں دوسرے نام کا داخل کردینا صحیح نہیں ہے اسی طرح ابن طہمان نے عباد بن اسحاق سے انھوں نے زہری سے انھوں نے ابوبکربن عبدالرحمن سے انھوں نے عبدالرحمن سے انھوں نے عبدالرحمن بن مطیع بن نوفل سے روایت کی ہے اورابن ابی ذئب نے زہری سے انھوں نے ابوبکرسے انھوں نے نوفل سے مرسل روایت کی ہے ابونعیم نے کہاہے کہ عبدالرحمن ابن مطیع کا تابعین م...

سیّدناعبدالرحمن ابن مطاع بن عبداللہ رضی اللہ عنہ

   بن غطریف بن عبدالعزی بن جثامہ بن مالک بن لادم بن مالک بن رہم بن یشکر بن مبشربن غوث بن تمیم بن مرکے بھائی ہیں بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ یہ عبدالرحمن کندہ (کے خاندان)سے ہیں اورشرحبیل بن حسنہ کے بھائی تھےاعمش نے زیدبن وہب سے انھوں نے عبدالرحمن بن حسنہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس (مکان سے) نکل کر تشریف لائےاورآپ کے پاس سپرکی مانندکوئی چیزتھی۔اسی کوسامنے (پردہ کے لیے ) رکھ کر آپ نے پیشاب کیابعض لوگوں نے (یہ ...