علمائے اسلام  

سیّدناعبدالرحمٰن ابن اذنیہ۔ رضی اللہ عنہ

  عبدی اسحاق بن راہونیہ نے اپنی (کتاب)مسند میں ان کو صحابہ میں بیان کیا ہے۔ہمیں ابوموسیٰ نے اجازۃً خبردی وہ کہتےتھے ابویعلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن محمد بن شیرویہ نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے ابواحوص نےبیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابواسحاق نے عبدالرحمٰن بن اذنیہ سے روایت کرکے بیان کیا۔میں گمان کرتاہوں کہ انھوں ...

سیّدناعبدالرحمٰن ابن ارقم رضی اللہ عنہ

   ان کا تذکرہ علی عسکری وغیرہ نے بیان کیا ہے۔بعض لوگوں نے بیان کیا ہے کہ یہ عبدالرحمٰن بن ارقم کے بھائی ہیں ۔یزید بن عبداللہ تستری نے عبداللہ ابن ابی سعید بن ابی ہند سے انھوں نے ایک انصاری سے انھوں نے عبدالرحمٰن بن ارقم سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتم لوگ (ماہ رمضان میں)سحری کھایاکرو مسلمان کے واسطے سحری کھانابہت اچھا ہے اور سحری کھانے والوں پر اللہ عزوجل رحمت نازل فرماتاہے۔اس حدیث کو عبدالرحمٰن بن...

سیّدناعبدالرحمٰن ابن ابزی  رضی اللہ عنہ

  ۔خزاعی۔یہ نافع بن عبدالحارث کے غلام تھے انھوں نے کوفہ میں سکونت اختیارکرلی تھی۔ ان کو حضرت علی  رضی اللہ عنہ نے خراسان کاحاکم بنایاتھا۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کوپایاہے۔ ان کی اکثرروایتیں حضرت عمر اورابن ابی کعب  رضی اللہ عنہما سے منقول ہیں۔ انھیں کے بار ے میں (حضرت)عمر بن خطاب کا یہ قول ہے کہ عبدالرحمٰن بن ابزیٰ ان لوگوں میں ہیں کہ جن لوگوں کا مرتبہ کو اللہ عزوجل نے قرآن کے حفظ کرنے کے صلہ میں بلندکیا ان سے ان ک...

سیّدناعبدخیر ان کانام(پہلے) عبدشر رضی اللہ عنہ

تھا۔تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدخیر رکھ دیا اس کو ابن مندہ وغیرہ نے حوشب ذی ظلیم کے تذکرہ میں بیان کیاہے اور ان کے تذکرہ میں نہیں لکھاہے۔یہ عبدخیر قبیلہ بنی حمیرسے ہیں اور جواس کے پہلے گذرے ہیں وہ قبیلہ ہمدان سے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔...

سیّدناعبدالرحمٰن بن حاطب رضی اللہ عنہ

   بن ابی بلغہ لحمی ہیں۔ان کے نسب کا ذکر ان کے والد کے نسب میں ہوچکا ہے۔ان کی کنیت ابویحییٰ تھی ۔یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں پیداہوئے تھے ان سے ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ۔میں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا ہے کہ آپ عید کی نماز اداکرنے کے واسطے ایک راہ سے جاتے اور دوسرے راہ سے واپس آتے تھے۔جعفر ابن سلیمان نے محمد بن عمروبن علقمہ سے انھوں نے محمد بن عبدالرحمٰن بن حاطب سے انھوں نے اپنے والد یعنی...

سیّدناعبدالرحمٰن بن حارثہ رضی اللہ عنہ

  اوربعض لوگوں نے ابن جاریہ بیان کیا ہے ابومسعود نے اس کو ذکرکیاہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے محمد ابن کعب قرطی نے ابن ابی سلیط سے انھوں نے عبدالرحمٰن ابن حارثہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ایام گرمامیں)جب ذراٹھنڈک ہوجائے تو نماز ظہر اداکیاکرو۔(انکاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے بیان کیا ہے۔...

سیّدناعبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ

   بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم قریشی مخزومی ہیں ان کی کنیت ابومحمد تھی اور ان کی والدہ فاطمہ بنت ولیدبن مغیرہ تھیں۔مصعب زبیری اور واقدی نے بیان کیا ہے کہ جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس وقت یہ دس برس کے تھے علم اوردین داری اور بلند رتبگی کے لحاظ سے بزرگان اسلام میں ان کا شمارتھا انھوں نے حضرت عمروعثمان و علی و عائشہ صدیقہ وغیرہم سے ( رضی اللہ عنہم)روایت کی ہے اوران سے ان کے بیٹے ابوبکراور شعبی وغیرہ نے روایت کی ہے...

سیّدناعبدالرحمٰن بن جبر بن عمرو رضی اللہ عنہ

   بن زید بن جشم بن حارثہ بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس اور ان کے نسب میں اس کے علاوہ اور بھی اقوال ہیں۔کنیت ان کی ابوعیسیٰ تھی اوران کے نام سے زیادہ مشہورتھی۔ ان کا اصل نام عبدالعزی تھا۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن نام رکھا غزوۂ بدر میں شریک تھے اوراس وقت ان کی عمر اڑتالیس برس کی تھی۔کعب بن اشرف یہودی جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کواذیت پہنچاتاتھا اس کے قاتلو میں سے یہ بھی تھے۔ ان سے عبایہ بن رفاعہ بن رافع ...

سیّدناعبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ

  اوربعض نے ان کانام عبداللہ بن جابرعبدی بیان کیا ہے۔یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد بن کرآئے تھے یعیش عبدی نے ان سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا جوقاصد رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے ان میں میں بھی تھامگرقاصد نہ تھا بلکہ اپنے والد کے ساتھ تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کوچند(خاص قسم کے)ظروف میں(جن میں شراب کا استعمال ہوتاتھا)پانی پینے سے منع فرمایا۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابن مندہ نے لکھا ہے۔...