خلافت و اجازت  

حضرت علامہ محمد نقی علی خان﷫

حضرت علامہ محمد نقی علی خان﷫ ولادت وفراست وہ جناب فضائلِ مآب تاج العلما،راس الفضلا، حامیِ سنّت ماحیِ بدعت، بقیۃ السلف، حجت الخلف رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُ وَاَرْضَاہُ وَفِیْ اَعْلٰی غُرَفِ الْجِنَانِ بَوَّاہُ سلخ جمادی الآخرَۃ یا غرّۂ رجب ۱۲۴۶ ہجریہ قدسیہ کو رونق افزائے دارِ دنیا ہوئے۔ اپنے والدِ ماجد حضرت مولائے اعظم فضائل پناہ عارف باللہ صاحبِ کمالاتِ باہرہ وکراماتِ ظاہرہ حضرت مولانا مولوی محمد رضا علی خاں صاحب رَوَّحَ اللہُ رُوْحَہٗ وَنَ...

علامہ سید شاہ ابوالحسین احمد نوری مارہروی

حضرت مولانا  سید شاہ ابوالحسین احمد نوری مارہروی﷫ نام ونسب: سراج العارفین سید شاہ ابو الحسین احمد نوری بن شاہ ظہور حسن بن حضرت شاہ آل رسول(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: 19/شوال1255ھ،مطابق 26/دسمبر 1839ء بروز جمعرات پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اورپرورش دادی صاحبہ اور دادا بزرگوار(شاہ آلِ رسول علیہ الرحمہ) کے آغوشِ رحمت میں ہوئی۔ مدرسین خانقاہ برکاتیہ سےمختلف علوم و فنون کی تحصیل وتکمیل ہوئی ۔جن میں  بالخصوص مولانا شاہ م...

سید شاہ آل ِرسول قادری مارہروی

حضرت مخدوم شاہ آل ِرسول قادری مارہروی﷫ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی آلِ رسول اور والد کا نام سید شاہ آل برکات المعروف ستھرے میاں تھا۔  تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1209ھ میں ماہرہ ضلع ایٹہ (یوپی، انڈیا) میں ہوئی۔  تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے والد ماجد سید شاہ آل برکات ستھرے میاں رحمۃ اللہ علیہ  کے آغوش شفقت میں ہوئی۔ آپ نے علوم دینیہ کی تحصیل حضرت عین الحق شاہ عبدالمجید بدایونی ، مولانا شاہ سلاست اﷲ کشفی بدا...

حضرت علامہ سیدی عبد الرحمن سراج مکی مفتیٔ حنفیہ

سراجِ بلدالحرام حضرت شیخ عبدالرحمن سراج مکی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سیدی شیخ عبد الرحمٰن تھا۔   تاریخِ ومقامِ ولادت: حضرت علامہ سیدی عبد الرحمن سراج مکی مفتیٔ حنفیہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ1239ھ میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ سیرت وخصائص:حضرت علامہ شیخ عبدالرحمن مکہ مکرمہ میں مفتی حنفیہ تھے۔ دینِ اسلام کی خدمت اور اہلِ سنت وجماعت کی ترویج میں آپ نے بہت محنت سے کام کیا ۔مکہ مکرمہ اور دور دراز علاقوں سے آنے والے سوالات کے جوابات...

حضرت سیدی شیخ احمد بن زینی دحلان شافعی مکی

حضرت سیدی شیخ احمد بن زینی دحلان شافعی مکی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی احمد بن زینی دحلان مکی ۔کنیت: ابو العباس تھی۔لقب: امام الحرمین،فقیہ المکہ،فقیہ الشافعیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ احمد بن زينی بن احمد بن عثمان بن نعمت الله بن عبد الرحمن بن محمد بن عبد الله بن عثمان بن عطايا بن فارس بن مصطفى بن محمد بن احمد بن زينی بن قادر بن عبد الوهّاب بن محمد بن عبد الرّزاق بن احمد بن احمد بن محمد بن زكريا بن يحيى بن محمد بن غوث الاعظم شیخ &...

حضرت شیخ حسین بن صالح جمل اللیل شافعی مکی

حضرت شیخ حسین بن صالح جمل اللیل شافعی مکی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سیدی شیخ  حسین بن صالح شافعی مکی تھا اور جمل اللیل کے نام سے معروف ومشہور ہوئے۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ سیدی حسین بن صالح جمل اللیل علوی فاطمی قادری مکی قدس سرہ حرم مکہ میں شافعیہ کے مشہور ترین امام و خطیب تھے۔ آپ عجیب خوش اوقات اور بابرکت بزرگ تھے۔ بلاد عرب میں آپ کا حلقہ ارادت بہت وسیع تھا۔ امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ جب پہلی بار حج بیت اﷲ کے لئے ...