حضرت مولانا حسنین رضا خان بریلوی
حضرت مولانا حسنین رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حسنین رضا خان۔والد کا اسمِ گرامی:استاذِ زمن ،شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا حسنین رضان بن مولانا حسن رضا خان بن مولانا نقی علی خان بن مولانا رضا علی خان،بن حافظ کاظم علی خان۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت:حضرت مولانا حسنین رضا خان1310ھ/ 2189ءکو بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا حسنین رضا خا...