تاریخِ ولادت:ماہِ رجب المرجب/1325ھ،بمطابق اگست/1907ء میں بمقام آستانہ عالیہ رضویہ محلہ سوداگران بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ مولانا حسن رضا خان نے آپ کا تاریخی نام تقدس علی خاں، 1325ھ استخراج فرمایا۔
سیرت وخصائص:آپ کےفضائل و خصائل کیا بیان کیے جائیں۔آپ بلند پایہ مفسر محدث اور فقیہ تھے۔شہرت وناموری سے کوسوں دور ،اور صلہ وستائش سے ہمیشہ بے نیاز تھے۔دینِ متین کی خدمت میں ہمیشہ سرشار رہتے۔ سادہ لباس،شگفتہ مزاج ،اعلیٰ گفتار،سراپا شفقت و کرم،سراپا اخلاص و محبت،علم دوست،الغرض آپ صفاتِ حسنہ کا ایک حسین گلدستہ تھے۔آپ سچے عاشقِ رسول ﷺ تھے۔ساری زندگی درس وتدریس ،وعظ ونصیحت ،تصنیف وتألیف کے ذریعے اسی عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے چراغ ہر سوروشن کیے۔یہی عشقِ مصطفیٰ ﷺ آپکا عقیدہ ،مسلک و مذہب تھا۔آپکی تمام حیات عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے عبارت تھی ،اور سفرِ آخرت بھی اسی کا آئینہ دار تھا،کہ وقتِ رخصت آخری غذامدینہ شریف کی کھجور اور آبِ زمزم تناول فرمایا،زبان پر درود سرورِ عالم ﷺ جاری تھا کہ واصل بحق ہوئے۔
وصال:بروز پیر3/رجب المرجب 1408ھ،بمطابق 22فروری/1988،بوقت12:10 منٹ پر اس دارِفنا سے رخصت ہوئے۔