شاگرد و تلامذہ  

حضرت علامہ مولانا حکیم عزیز غوث بریلوی

حضرت علامہ مولانا حکیم عزیز غوث بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:  آپ علیہ الرحمہ  کا اسمِ گرامی حکیم عزیزغوث بریلوی بن شاہ فضل غوث  بریلوی بن شاہ آل احمد اچھے میاں ہے۔(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم) آپ کا سلسلہ ٔ نسب چند واسطوں سے امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملتا ہے۔ تحصیلِ علم : آپ نے تمام مروجہ علوم اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں رہ کر حاصل کئے۔حکیم عزیز غوث صاحب اعلیٰ حضرت&nbs...

حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی

حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید احمد اشرف تھا اور آپ عالمِ ربانی، عارف باللہ، مشہور آفاق بزرگ، اعلی ٰ حضرت ، محبوب رحمانی سید شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزندِ اکبر تھے۔ تاریخِ ولادت: مولانا سید احمد اشرف رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 14 شوال المکرم 1286 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اساتذۂ کچھوچھہ سے حاصل کی، پھر بارگاہِ رضویت میں آکر علم کاٹھاٹھے مارتا ہوا سمند...

حضرت مولانا سید عبد الرشید عظیم آبادی

حضرت مولانا سید عبد الرشید عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید عبد الرشید  تھا۔ تحصیلِ علم: سید عبد الرشید عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ تعالیٰ علیہ نے منظر الاسلام بریلی میں حضرت مولانا سید بشیر احمد علی گڑھی، استاذ العلماء مولانا ظہور الحسین فاروقی رام پوری اور مجدد مأتہ اربع عشرہ امامِ اہلسنت ،حضرت علامہ مولاناالشاہ احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہم سے درسیات کی تکمیل کی۔ سیرت وخصائص:   حضرت مولانا سید ...

شہنشاہ سخن حضرت مولانا محمد حسن رضا خان بریلوی

شہنشاہِ سخن حضرت مولانا محمد حسن رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد حسن رضا خان۔لقب:شہنشاہِ سخن،استاذِ زمن،تاجدارِ فکر وفن۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:محمد حسن رضا خان بن مولانا  مفتی نقی علی خان،بن مولانا رضا علی خان۔(علیہم الرحمۃ ) تاریخِ ولادت:  آپ 4ربیع الاول1276ھ بمطابق19 اکتوبر1859ءکو حضرت مولانا نقی علی خان  کے گھر پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے والدِ گرامی مولانا مفتی نقی علی خان ع...

مولانا شاہ محمدرضاخان بریلوی

مولانا شاہ محمدرضاخان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ (برادروتلمیذِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ ( نام ونسب: محمد رضا خان بن نقی علی خان، بن رضا علی خان، بن کاظم علی خان،  علیہم الرحمہ۔ ولادت:  آپ مولانا نقی علی خاں علیہ الرحمۃ  کے سب سے چھوٹے فرزندِارجمند تھے۔ تعلیم وتربیت: اِبتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی۔ کم سِنی کے عالم میں والدِ ماجد داغِ مفارقت دے گئے اور آپ فیض وکرمِ پدری سے محروم، حالتِیتیمی میں پروان چڑھے۔لیکن مشفق بھائی کی بہترین ت...

مولانا حامد رضا بریلوی

حضرت مولانا شاہ حامد رضا بریلوی﷫ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر ...

حضرت مولانا یقین الدین بریلوی

حضرت مولانا یقین الدین بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی دارالفتاء بریلی (تلمیذ اعلیٰ حضرت) بریلی کے باشندے، امام اہل سنت حضرت مولانا شاہ احمد رضا قدس سرہ کے تلمیذ رشید اور مرید وخلیفہ تھے، ترک تقلید وغیرہ مسائل میں شیخ طیّب مکی پرنسپل مدرسہ عالیہ رامپور کے رد میں کتاب تالیف کی، دار الافتاء رضویہ بریلی میں فتویٰ نوسی کرتے تھے، حافظ قرآن تھے، اس سے زیادہ آپ کا حال معلوم نہ ہوسکتا، ۱۱جمادی الاخریٰ ۱۳۷۰ھ میں وصال ہوا، وہیں مدفن ہیں۔...

سلطان الواعظین مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی

سلطان الواعظین مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی :عبدالاحد۔لقب:سلطان الواعظین ۔والد کا اسمِ گرامی:استاذالمحدثین مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی علیہ الرحمہ ۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے :مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی  1298ھ  بمطابق 1883ء   کو  پیلی بھیت میں پیدا...

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  محدثِ اعظم  کا اسم ِ گرامی سید محمد  اور آپ کے والد ماجد کا نام حکیم نذر اشرف تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) تاریخ ومقامِ ولادت: محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 15 ذو القعدہ 1311 ھ  کو جائس، ضلع رائے، بریلی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:محدث ِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ، والدِ ماجد کے بعد جب مختلف اساتذہ سے علوم وفنون حاصل کرتے کرتے ...

علامہ محمد ظفر الدین بہاری

ملک العلماء حضرت مولانا محمد ظفر الدین بہاری  رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:کنیت ابولبرکات،لقب ملک العلما،نام محمد ظفرالدین  بن عبد الرزاق، آپکے مورثِ اعلیٰ سید ابراہیم بن سید ابو بکر غزنوی ملقب بہ مدار  الملک ہیں۔ ان کا نسب ساتویں پشت میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ رسول پور میجر اضلع پٹنہ(اب ضلع نالندہ) صوبہ بہار میں ۱۰؍ محرم الحرام ۱۳۰۳ھ؍مطابق ۱۹؍اکتوبر ۱۸۸۰ء کو صبح صادق کے وقت ...