سیّدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ
ابن غنام بن اوس بن مالک بن بیاضہ انصاری بیاضی۔صحابی ہیں۔ان کا شماراہل حجاز میں ہے ہمیں ابواحمد عبدالوہاب بن علی امین نے اپنی سند سے سلیمان بن اشعث تک خبردی وہ کہتے تھے ہم سے احمد بن صالح نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے یحییٰ بن حسان نے اوراسماعیل نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے سلیمان بن بلال نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن سے انھوں نے عبداللہ بن عنبسہ سے انھوں نے عبداللہ بن غنام سے روایت کرکے خبردی کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو شخص صبح...