/ Saturday, 20 April,2024

ابوانس اہاب بن عزیز بن قیس رضی اللہ عنہ

ابواہاب بن عزیز بن قیس بن سدیدبن ربیعہ بن زید بن عبداللہ بن دارم التمیمی الدارمی،یہ خلیفہ کا قول ہے اور ام اہاب فاختہ دختر عامر بن نوفل بن عبدمناف بن قصیٰ ہے،یہ بنونوفل کے حلیف تھے، انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی،کہ آپ نے تکیہ لگاکر کھاناکھانے سے منع فرمایا،یہ جعفر کا قول ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوانس انصاری مدنی رضی اللہ عنہ

ابوانس انصاری مدنی،ان سے ان کے بیٹے حمزہ نے روایت کی،ابراہیم بن ابی یحییٰ نے مالک بن حمزہ بن ابی انس سے،اس نے باپ سے،اس نے دادا سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،جب دشمن قریب آجائے تواس پر تیر برساؤ،اورجب تک وہ تم پر ہلہ نہ بول دیں،تلواروں کو نیام سے نہ نکالو، الیاس نے حمزہ بن ابی اسید سے،انہوں نے اپنے والد سے یہ روایت کی،کہ ہمیں کثیر التعداد آدمیوں نے جن میں مسمار بن عمر بن عویس اور محمد بن سرایا بن علی الفقیہہ شامل ہیں،باسنادہم محمد بن اسماعیل سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ جعفی سے،انہوں نے ابواحمد سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن غسیل سے،انہوں نے حمزہ بن ابی اسید سے،انہوں نے ابواسید سے روایت کی ،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں غزوۂ بدر میں ہدایت فرمائی،کہ دشمن قریب آجائے تو ان پر تیروں کی بوچھاڑ شروع کردینایہ صحیح بخاری کی ۔۔۔

مزید

ابوملیکہ ذماری رضی اللہ عنہ

ابوملیکہ ذماری،انہیں صحبت ملی،ان سے ان کے بیٹے اورراشد بن سعدنے روایت کی شامی شمارہوتے ہیں،۔ معاویہ بن صالح نے راشد بن سعد سے انہوں نے ابوملیکہ سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا، کہ کسی بندے کاایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا،جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی کچھ پسند نہ کرے،جووہ اپنےلئے پسند کرتاہے،اورجب تک وہ اللہ سے بحالتِ مزاح سے اسی طرح نہ ڈرے جیسا کہ وہ بحالتِ سنجیدگی سے ڈرتاہے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوآمنہ فزاری رضی اللہ عنہ

ابوآمنہ فزاری،انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور صحبت سے فیض یاب ہوئے،ان سے ابوجعفر فراء نے روایت کی،یہ کوفی شمار ہوتے ہیں، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،ان کے نام میں الف پر مد ہے،ابوعمر نے اُمیہ لِکھاہے،لیکن ابن ِماکولانے مدسے لکھا ہے،ابوعمر نے آمنہ او ر اُمیہ دونوں صورتوں سے لکھا ہے،اور دو علیحدہ آدمی شمار کئے ہیں، ۔۔۔

مزید

ابوزہیربن اسیدرضی اللہ عنہ

ابوزہیر بن اسید بن جعونہ بن حارث بن نمیر بن عامر بن صعصعہ نمیری قرہ بن دعموص کے ساتھ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان کا شمار اعراب بصرہ میں ہوتاتھا،عائد بن ربیعہ نے قرہ بن دعموص نمیر ی سے روایت کی کہ قرہ اور قیس بن عاصم بن اسید،ابوزہیر بن اسید اور یزید بن عمروحضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور گزارش کی،یارسول اللہ ،آپ ہمیں کس بات کا حکم دیتے ہیں،فرمایا،نمازقائم کرو،زکوٰۃ ادا کرو،رمضان کے روزے رکھو،کیونکہ اس مہینے میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن محیریزالجمجی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن محیریز الجمجی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےمحمدبن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےابوبکربن حفص سے،انہوں نے عبداللہ بن محیریزسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا، میری امت کےکچھ لوگ شراب پئیں گے،اوراس کانام بدل دیں گےاسی حدیث کوسعدبن اوس نےابوبکربن حفص سے،انہوں نےابن محیریزسے،انہوں نےثابت بن سمط سے،انہوں نےعبادہ بن صامت سے،انہوں نےرسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےاسی طرح روایت کیااورلیث بن ابوسلیم نےبلال بن یحییٰ سے،انہوں نےشرجیل بن سمط سے،انہوں نے عبادہ بن صامت سےروایت کیا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن ابولیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن ابولیلیٰ نےحضوراکرم کےایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نےمحمدبن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نے حکم سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ حضوراکرم نےفرمایا،جلَب (بیچنےکےلئےسامان دیہات میں لےجانا)اوربیع حاضرایک بادیہ نشین کےلئےسازگارنہیں، انہی سےمروی ہےکہ رسولِ کریم نے غورہء تمر،تمرمنقی اورثمرسےمنع فرمایادونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید