منظومات  

صورت مت بھولنا پیا ہماری

صورت مت بھولنا پیا ہماری تمری ہی اک آس ہے ہم تمرے واری پی نگری کی پہلی منزل سیکھیں چھوڑ ساتھ اس گھونٹ کی لاج ہے اب پیا تمہارے ہاتھ رسّی چھوٹی ہاتھ سے مورے اور نیا منجدھار تم جو بھیّا چھوڑ دو پیارے کون لگاوے پار جگ نے چھوڑا رات بتانےگھر سے ویو نکاس تم راجہ کے چرن پڑوں میں اب تمری ہے آس گھر گھر جھانکا درد ر مانگا سب گئے آنکھ بچائے اک تم سنگ نہ چھوڑیو کہ کوئی ہمارو نائے میں ہتیاری چلی پیا گھر جانوں کام نہ کاج اے سیّاں بیاں پکڑے کی تم ہی رکھیو...

ایسا کوئی محرم نہیں پہنچائے جو پیغام غم

تضمین بر نظم منسوب بہ زین العابدین ﷜ ایسا کوئی محرم نہیں پہنچائے جو پیغامِ غم تو ہی کرم کر دے تجھے شاہِ مدینہ کی قسم ہو جب کبھی تیرا گزر بادِ صبا سوئے حرم پہنچا میری تسلیم اس جاہیں جہاں خیر الامم اِنْ نِّلْتِ یَا رِیْحَ الصَّبَا یَوْمًا اِلٰی اَرْضِ الْحَرَمْ بَلِّغْ سَلَامِیْ رَوْضَۃً فِیْھَا النَّبِیُّ الْمُحْتَشَمْ میں دوں تجھے ان کا پتہ گر نہ تو پہچانے صبا حق نے انہی کے واسطے پیدا کیے ارض و سما رخسار سورج کی طرح ہیں چہرہ ان کا چاند سا ...

بہتری جس پر کرے فخر وہ بہتر صدیق

معروضہ ببارگاہ امیر المؤ منین امام المتقین صدیق اکبر ﷜ بہتری جس پر  کرے فخر وہ بہتر صدیق سروری جس پہ کرے ناز وہ سرور صدیق چمنستانِ نبوت کی بہارِ اوّل گلشنِ دین کے بنے پھلے گلِ تر صدیق بے گماں شمعِ نبوت کے ہیں آئینہ چار یعنی عثمان و عمر حیدر و اکبر صدیق سارے اصحابِ نبی تارے ہیں امّت کےلئے ان ستاروں میں بنے مہر منوّر صدیق ثانی اثنین ہیں بو بکر خدا میرا گواہ حق مقدم کرے پھر کیوں ہو موخّر صدیق زیست میں موت میں اور قبر میں ثانی ہی رہے ثانی...

بہار باغ ایماں حضرت فاروق اعظم ہیں

معروضہ ببارگاہ امیر المؤمنین عمر ابن خطاب ﷜ بہارِ باغِ ایماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں چراغِ بزمِ عرفاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں نمایاں آپ کی ہر ادا سے شانِ فاروقی خدا کی تیغِ  برّاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّار کے مصداق اعلیٰ ہیں مذلِّ کفر و طغیاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں رسول اللہ ﷺ نے فاروق کو اللہ سے مانگا عطاءِ رب سبحان حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں چنا اس پاک نے دیں کیلئے اس پاک ستھرے کو حبیبِ دینِ واراں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں...

خلق پہ لطف خدا حضرت عثمان ہیں

معروضہ ببارگاہ حضرت ذوالنورین امام المسلمین عثمان غنی ﷜خلق پہ لطفِ خدا حضرتِ عثمان ہیں جملہ مرض کی دوا درد کے درمان ہیں دستِ شہ دوسَرا جو کہ یَدُ اللہ تھا ہاتھ بنا آپ کا آپ وہ ذی شان ہیں نورِ دل و عین ہیں صاحبِ نورین ہیں سب کے دل کا چین ہیں مومنوں کی جان ہیں گلشنِ دین کی بہار مومنوں کے تاجدار عزتِ ہر ذی وقار زینتِ ایمان ہیں آپ ممدوح جہاں خلقِ خدا مدح خواں کیا ہے اگر بد گماں چند بے ایمان ہیں حق نے وہ رتبہ دیا تم غنی ہم سب گدا کیا کہوں میں تم...

بیاں کس منہ سے ہو اس مجمع البحرین کا رتبہ

ببارگاہِ امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب ﷛ بیاں کس منہ سے ہو اس مجمع البحرین کا رتبہ جو مرکز ہے شریعت کا طریقت کا ہے سر چشمہ بنا اس واسطے اللہ کا گھر جائے پیدائش کہ وہ اسلام کا کعبہ ہے یہ ایمان کا کعبہ وہ ہے خاموش قرآں اور یہ قرآن ناطق ہیں نہیں جس دل میں یہ اس میں نہیں قرآن کا رستہ دلہن زہرہ عمر داماد اور حسین سے بیٹے تری ہستی ہے اعلیٰ اور بالا تر ترا کنبہ نبی ﷺ کی نیند پر اس نے نماز عصر قرباں کی جو حاضر کر چکا تھا اس سے پہلے جان کا ہدیہ ن...

اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہو سب اہل دین

معروضہ ببارگاہ ام المؤمنین محبوبۂ محبوب رب العالمین عائشہ صدیقہ ﷞ اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہو سب اہل دین جو ہو ام المؤمنین بنت امیر المؤمنین جن کا پہلو ہو نبی کی آخری آرامگاہ جن کے حجرے میں قیامت تک نبی ہوں جا گزیں آستاں ان کا فرشتوں  کی زیارت گاہ ہے کیونکہ اس میں جلوہ فرما ہیں امام المرسلینﷺ آپ کے دولت کدہ میں دولتِ دارین ہے اس زمیں پر پھر نہ کیوں قرباں ہو عرش بریں کیا مبارک نام ہے کیسا پیارا ہے لقب عائشہ محبوبۂ محبوب رب العالم...

صدقہ تم پر ہوں دل و جان آمنہ

معروضہ ببارگاہِ جناب آمنہ بی بی ﷞ صدقہ تم پر ہوں دل و جان آمنہ تم نے بخشا ہم کو ایمان آمنہ جو ملا جس کو ملا تم سے ملا دین و ایمان علم و عرفان آمنہ کل جہاں کی مائیں ہوں تم پر فدا تم محمدﷺ کی بنیں ماں آمنہ ابن مریم واقعی رب کے رسول پر محمد ﷺ کی بڑی شان آمنہ جس شکم میں مصطفیٰ ﷺ ہوں جا گزیں عرشِ اعظم سے زیشان آمنہ تم سے ایمان و امانت اور امن تم سے فیضاں تم سے عرفاں آمنہ آمنہ کے تین معنیٰ بالیقیں با امانت امن و ایمان آمنہ تم سے اللہ و محمدﷺ ...

ہے رتبہ اس لئے کونین میں عصمت کا عفت کا

معروضۂ ببارگاہ شہزادیِ کونین ام الحسنین خاتون جنت ﷞ ہے رتبہ اس لئے کونین میں عصمت کا عفت کا شرف حاصل ہے ان کو دامن زہرہ سے نسبت کا جو جانا خلد میں ہو پائے زہرہ سے لپٹ جاؤ جسے کہتے ہیں جنت مِلک ہے خاتون جنت کا نبی کے دل کی راحت اور علی کے گھر کی زینت ہیں بیاں کس سے ہو ان کی پاک طینت پاک طلعت کا انہی کے ماہ پارے دو جہاں کے لاج والے ہیں یہ ہی ہیں مجمع بحرین سر چشمۂ ہدایت کا رسول اللہ کی جیتی جاگتی تصویر کو دیکھا کیا نظارہ جن کی آنکھوں نے تفسی...

سر وہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کیلئے

معروضہ ببارگاہ سید الشہدا امام الاولیاہ حضرت حسین ﷛ سر وہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کیلئے آبرو وہ جو گمُے دین کی عظمت کیلئے جو کہ ہے دل سے جگر پارہ زہرہ پہ نثار خلد ہے اس کیلئے اور وہ جنت کیلئے ناؤ ہیں آلِ نبیﷺ نجم ہیں اصحاب رسولﷺ لِلّٰہِ الحمد کہ مژدہ ہے یہ امت کیلئے ہر دَنی چیز ہوا کرتی ہے اعلیٰ پہ نثار جسم ہے جاں کیلئے جان ہے عترت کیلئے کیوں جھکے سامنے دنی کے وہ ذاتِ عالیٰ جس کا ہر نقش قدم قبلہ ہو امت کیلئے نو نہالِ چمن مصطفوی ﷺ مرتضوی ﷜ ...