منظومات  

ہمارے آقا ہمارے مولی امام اعظم ابو حنیفہ

ببارگاہ امام الائمہ کاشف النعمہ امام اعظم ابو حنیفہ ﷛ ہمارے آقاہمارے مولیٰ امام اعظم ابو حنیفہ ﷛ ہمارے ملجاء ہمارے ماویٰ امام اعظم ابو حنیفہ ﷛ زمانہ بھر نے زمانہ بھر میں بہت تجسس کیا ولیکن ملا نہ کوئی امام تم سا امام اعظم ابو حنیفہ ﷛ سپہر علم و عمل کے سورج تمہی ہو سب ہیں تمہارے تارے تمہی سے چمکا ہے جو بھی چمکا امام اعظم ابو حنیفہ ﷛ تمہارے آگے تمام عالم نہ کیوں کرے زانوئے ادب خم کہ پیشوایانِ دین نے مانا امام اعظم ابو حنیفہ ﷛ نہ کیوں کریں نا...

ہو گیا یا غوث میں برباد ہوتے آپ کے

ببارگاہِ سرکار بغداد ﷜ ہو گیا یا غوث میں برباد ہوتے آپ کے رہ گیا میں بے کس و ناشاد ہوتے آپ کے گھوم پھر کر دیکھا سب دروازے مجھ پر بند ہیں اب کدھر جاؤں شہ بغداد ہوتے آپ کے کربلا والوں کا صدقہ مجھ دکھی پر رحم کر اب کہاں جا کر کروں فریاد ہوتے آپ کے دیس چھوٹا سارے ساتھی چل دئیے منہ موڑ کر رہ گیاپردیس میں ناشاد ہوتے آپ کے سید البغداد والے یہ مدد کا وقت ہے مجھ پہ کیسی پڑھ گئی اُفتاد ہوتے آپ کے تم سخی ابنِ سخی ابنِ سخی خسروا یہ گدا کس کو کرےپھر ...

ہیں میرے پیر لاثانی محی الدین جیلانی

قصیدہ ہیں میرے پیر لاثانی محی الدین جیلانی﷫ نبی کی شمع نورانی محی الدین جیلانی﷫ علی کے لاڈلے  نور نگاہ حضرت زہرہ﷞ رسول اللہﷺ کے جانی محی الدین جیلانی﷫ لقب ہے قطب ربانی شرف محبوب سبحانی ہے رخ قندیل نورانی محی الدین جیلانی﷫ بلاد اللہ ملکی تحت حکمی سے ہوئی ثابت جہاں میں تیری سلطانی محی الدین جیلانی﷫ عزدم قاتل عند القاتل شان عالی ہے نہیں کوئی تیرا ثانی محی الدین جیلانی﷫ بجز تیرے شہِ بغداد کوئی اور کیا جانے میرے دل کی پریشانی محی الدین جی...

اے باغ بہار ایماں مرحبا صد مرحبا

معروضہ ببارگاہِ مرشد حضرت مولانا محمد نعیم الدین صاحب مرا د آبادی اے باغِ بہارِ ایماں مرحبا صد مرحبا اےچراغِ بزمِ عرفاں مرحبا صد مرحبا تم سے رونق دین کی تم سے بہار ایمان کی حامیِ دینِ نبیﷺ ہو اہل دیں کے مدّعا بے گمان جان رسول اللہﷺ سے اللہﷻ کو رہبری سے تیری پایا ہم نے بابِ مصطفیٰ ﷺ آپ کی تقریر ہے بے شبہ تفسیر حدیث آپ کی تحریر ہے بیمارئِ دل کی دوا آپ کے سایہ میں گر آوے مگس ہووے ہُما آپ کی چشمِ کرم سے مِس بھی بن جائے طِلا کیوں نہ ہو تم پہ ت...

جس نے دکھایا طیبہ وہ قبلہ تمہی تو ہو

معروضہ ببارگاہِ مرشدبرحق ناصرِ ملّت مولانا محمد نعیم الدین صاحب قبلہ مرا د آبادی جس نے دکھایا طیبہ وہ قبلہ تمہی تو ہو جس میں نبی کو دیکھا وہ شیشہ  تمہی تو ہو اہلِ نظر کے تم ہی تو ہو مطمح نظر اور اہلِ دل کے دل کی تمنا تم ہی تو ہو تم وارثِ علومِ حبیب الٰہ  ہو اور ناصرِ شریعت بیضا تم ہی تو ہو اس گلستانِ دین کی تم ہی بہار ہو اور بزم سنت کا اجالا تم ہی تو ہو دین کے نعیم، مظہر شانِ معین ہو کمزور و بے نوا کا سہارا تم ہی تو ہو سب اہلِ ع...

نعیم دین ملت ناصر شرع مبیں تم ہو

معروضہ ببارگاہ مرشدِ کامل استاد العلماء صدر الافاضل مراد آبادی نعیم دین ملت ناصرِ شرع مبیں تم ہو معینِ اہلِ سنت ناشر احکامِ دین تم ہو لقب صدرالافاضل آپ نے پایا زمانہ میں امامِ اہل سنت دین کے حبل متیں تم ہو ہو ملجا اہلِ دین کے اور ماوٰی اہلِ ملّت کے وہابی کا جگر ہو جس سے عشق وہ سیف دیں تم ہو وہابی دیوبندی قادیانی نیچری سارے فنا دم سے تمہارے کاسرِاعداء دین تم ہو مٹایا کفر کوتم نے بجایا دین کا ڈنکا پناہِ اہلِ دیں اور قامع کفر مہیں تم ہو گذار...

نہ مجھ کو خدا مال و زر چاہیئے

دعا نہ مجھ کو خدا ، مال و زر چاہیئے نہ یاقوت و لعل و گوہر چاہیئے نہ کوئی رسُوخ و اثر چاہیئے فقط تیری سیدھی نظر چاہیئے زمانہ کی خوبی زمانے کو دے مجھے صرف دردِ جگر چاہیئے رہے جس میں عشقِ حبیبِ خداﷺ وہ دل وہ جگر اور وہ سر چاہیئے کوئی راج چاہے کوئی تخت و تاج مجھے تیرے پیارے کا در چاہیئے بنے جس میں تقدیر بگڑی ہوئی الٰہی مجھے وہ ہنر چاہیئے ہیں دنیا میں لاکھوں بشر پر وہاں خبر کیلئے بے خبر چاہیئے خزانے سے رب کے جو چاہو سو لو نبی کی غلامی مگر چا...

شہزادئ کونین ملکۂ دار السلام حضرت فاطمہ زہرا کےنکاح کا قصہ

شہزادئ اسلام مالکۂ دار السلام حضرت فاطمہ زہرا ﷞ کا نکاح گوشِ دل سے مومنو سن لو ذرا ہے یہ قصّہ فاطمہ ﷞ کے عقد کا پندرہ سالہ نبی ﷺ کی لاڈلی اورتھی بائیس سال عمر علی﷛ عقد کا پیغام حیدر﷛ نے دیا مصطفٰیﷺ نے مرحبا اہلًا کہا پیر کا دن سترہ ماہِ رجب دوسرا سنِ ہجرت شاہِ عرب پھر مدینہ میں ہوا اعلانِ عام ظہر کے وقت آئیں سارے خاص و عام اس خبر سے شور برپا ہوگیا کوچہ و بازار میں غُل سا مچا آج ہے مولیٰ کی دختر کا نکاح آج ہے اس نیک اختر کا نکاح آج ہے اس...

کہاں ہو یا رسول اللہ کہاں ہو

کہاں ہو یا رسول اللہﷺ کہاں ہو؟ مری آنکھوں سےکیوں ایسے نہاں ہو گدا بن کر میں ڈھونڈوں تم کو در در مرے آقا مجھے چھوڑا ہے کس پر اگر میں خواب میں دیدار پاؤں! لپٹ قدموں سے بس قربان جاؤں تمنّا ہے تمہارے دیکھنے کی نہیں ہے اس سے بڑھ کر  کوئی نیکی بسو دل میں سما جاؤنظر میں ذرا آجاؤ اس ویرانہ گھر میں بنا دو میرے سینہ کو مدینہ نکالو بحرِ غم سے یہ سفینہ چھڑا لو غیر سے اپنا بنا ؤ میں سب اچھوں کے بد کو تم نبھاؤ مِری بگڑی ہوئی حالت بنا دو مری سوئی ...

الوداع اے سبز گنبد کے مکیں

مدینہ منورہ سے واپسی پر کلام الوداع اے سبز گنبد کے مکیں الفراق! اے رحمۃ للعالمین الوداع اے مظہرِ ذاتِ  خدا الفراق! اے خلق کے مشکل کشا الوداع اے شہرِ پاک مصطفیٰﷺ الفراق اے مہبطِ وحیِ خدا جا رہا ہے اب ہمارا قافلہ اے در و دیوارِ شہرِ مصطفیٰﷺ یاد تیری جس گھڑی بھی آئیگی ہے یقیں دل کو بہت تڑپا ئیگی اے دلوں کے چین اے پیارے نبی ﷺ لو غلاموں کا سلامِ آخری دُور سے آئے تھے پردیسی غلام عرض کرنے کو غلامانہ سلام آستانہ سے وداع ہوتے ہیں اب یہ تو ف...