حضرت سید خواجہ شمس الدین امیر کلال سوخاری
حضرت سید خواجہ شمس الدین امیر کلال سوخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت امیر کلال رحمۃ اللہ علیہ صحیح النسب سید ہیں۔ طریقت میں آپ کا انتساب حضرت بابا محمد سماسی قدس سرہ سے ہے۔ آپ قصبۂ سو خار (جو قصبہ سماس سے پندرہ میل اور بخارا سے ایک میل کے فاصلہ پر ہے) میں ۶۷۶ھ/ ۱۲۷۸ء میں پیدا ہوئی۔ آپ کوزہ گری کا شغل رکھتے تھے۔ فارسی زبان میں کوزہ گر کو کلال کہتے ہیں۔ لہٰذا آپ امیر کلال کے نام سے آسمانِ طریقت و معرفت پر آفتاب و ماہتاب بن کر چمکے۔ آپ اوائل جوانی م...