حضرت شیخ الفقہ مولانا حسن الدین ہاشمی
شیخ الفقہ مولانا حسن الدین ہاشمی، بہاولپور رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ الفقہ والقانون حضرت علامہ مولانا حسن الدین ہاشمی بن فرید العصر مولانا فریدالدین (متوفی ۷؍شوال ۱۳۹۲ھ /۱۴؍نومبر ۱۹۷۲ء) بن حضرت مولانا احمد الدین ابن مولانا امیر حمزہ قدست اسرارہم ۲۱؍رجب المرجب ۱۳۴۹/ ۱۲؍دسمبر ۱۹۳۰ء میں قصبہ بھوئی گاڑ (ضلع کیمبپور) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب امام محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہما کے واسطہ سے امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم تک پہنچت...