امام محمد تقی
امام محمد تقی رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد۔ کنیت: ابو جعفر۔لقب :تقی، جواد، قانع، مرتضیٰ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: امام محمد تقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام محمد جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن حضرت علی بن ابی طالب۔آپ کی والدہ کا اسم گرامی ریحان یاسکینہ یا خیزران تھا۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ 10رجب المرجب/195ھ،بمطابق /اپریل 811ء کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے۔ ...