حضرت میرسید موسی قادری بغدادی
نام ونسب: اسم گرامی: حضرت میر سید موسیٰ بغدادی قادری۔ والد کا اسم گرامی: حضرت میر سید علی ۔ آپ کا نسبی تعلق ساداتِ کرام کےعظیم خانوادے سے ہے۔
تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بغدادمقدس میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: آپنے اپنے والد ِگرامی اورمشائخِ عراق سے کسبِ علم کیا۔تمام علوم و فنون میں یکتائے زمانہ تھے۔
بیعت وخلافت: سلسلہ عالیہ قادریہ میں اپنے والد بزرگوار حضرت میر سید علی بغدادی سے بیعت ہوئے،اور مجاہدات کے بعد اجازت و خلافت سے مشرف ہوئے۔
سیرت وخصائص: شیخ المشائخ، سردار الاولیاء، امام الاتقیاء، جامع الفضائل،حضرت میر سید موسیٰ ۔آپ سلسلہ عالیہ قادریہ کے شیخِ کامل اور بائیسویں امام اور شیخِ طریقت ہیں۔آپ بڑے کامل، عبادت و ریاضت میں بے مثل اور صاحبِ تصرفات ظاہر و باطن تھے۔ آپ کی ذات سے اکثر افراد نے فیض پایا اور علوم و معارف کو بڑی لگن سے پھیلایا۔آپ اپنے وقت کے بہت بڑے فقیہ اور محدث تھے۔بےشمار افراد نے آپ سے علم ِ حدیث کی سماعت فرمائی اور سند لی۔آپ کی ذات ِ گرامی سے سلسلہ عالیہ قادریہ کو بہت فروغ حاصل ہوا۔آپ کی اولاد اور خلفاء کا تذکرہ نہیں مل سکا۔صرف حضرت سید حسنسے آپ کےسلسلے کی کڑی ملتی ہے۔
تاریخِ وصال: آپ کا وصال 13؍ رجب المرجب 763ھ کو بغداد شریف میں ہوا۔آپ کا مزارِ مبارک بَغداد شریف میں مرجعِ خلائق ہے۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ: 273)
شجرہ شریف میں اس طرح ذکر ہے:
طورِ عرفان و علو و حمد و حُسنٰی و بَہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دے علیؔ موسیٰؔ حسن ؔاحمدؔ بہاؔ کےواسطے
اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں:
سید موسیٰ کلیم طورِ عرفاں المدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے حسن اے تاجدار مجتبیٰ امداد کن
//php } ?>