حضرت میر سید موسی﷫

حضرت میرسیدموسی

حضرتِ میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بغداد شریف میں پیدا ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والد گرامی میر سید علی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے نسبت و اِرادت اور تلقینِ اَذکار و خلوت گزینی پائی۔شیخ المشائخ، سردار الاولیاء، سرورزُمَرہ اصفیاء سرکار میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ بڑے کامل، عبادت و ریاضت میں بے مثل اور صاحبِ تصرفات ظاہر و باطن تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ذات سے اکثر افراد نے فیض پایا اور علوم و معارف کو بڑی لگن سے پھیلایا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے 13 رجب المرجب 763ھ کو بغداد شریف ہی میں دارالفناء سے دارالبقاء کی طرف کُوچ فرمایا۔ مزارِ مبارَک بَغداد شریف میں مرجع خلائق ہے۔

(شرحِ شجرہ قادریہ)

 

تجویزوآراء