حضرت علامہ سید محمود احمد رضوی لاہور
حضرت علامہ سید محمود احمد رضوی لاہور علیہ الرحمۃ ماہرِ علوم عقلیہ و نقلیہ حضرت علامہ سیّد محمود احمد رضوی بن مفتی اعظم پاکستان علامہ ابو البرکات سیّد احمد بن امام المحدّثین حضرت علامہ ابو محمد سیّد دیدار علی شاہ ( م ۲۲؍ رجب المرجب، ۲۰؍ اکتوبر ۱۳۵۴ھ / ۱۹۳۵ء) بن سیّد نجف علی، ۱۳۴۳ھ / ۱۹۲۴ء میں آگرہ (ہند) میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم رضا تک پہنچتا ہے۔ آپ کے آباؤ اجداد مشہد سے ہندوستان آئے اور اَلور میں قیام پذیر ہوگئے۔ آپ کا خ...