منظومات  

ذکر نفی اثبات و نعت ﷺ

بحرِ سخاوت صلّی اللہدرجِ صداقت صلّی اللہ ختمِ رسالت صلّی اللہشمسِ ہدایت صلّی اللہ لا الہ الا اللہ ‘ اٰمنا بر سول اللہ نورِ مجسّم صلّی اللہسیّدِ اکرم صلّی اللہسرورِ اعظم صلّی اللہشاہِ دو عالم صلّی اللہ لا الہ الا اللہ ‘ اٰمنا بر سول اللہ دین کی نعمت تم سے ملیقبرمیں راحت تم سے ملی حشر میں شفقت تم سے ملیدولتِ جنّت تم سے ملی لا الہ الا اللہ ‘ اٰمنا بر سول اللہ آپ سراپا رحمت ہیںآپ مُزَیِّلِ زحمت ہیںآپ ہی بحر ِ شفاعت ہیںمالک ج...

ہر ایک یہ کہتا ہے ہمارا ہے ہمارا

سرکارِ دو  عالم شہہِ بطحا ہے ہمارامطلوبِ خدا سیّد والا ہے ہمارا یوںواجب و ممکن میں رقابت ہے نمایاں ہر ایک یہ کہتا ہے ہمارا ہے ہمارا محبوبِ خدا آپ ہیں میں آپ کا بندہ اللہ سے واللہ یہ رشتہ ہے ہمارا کیوں اس مدادِ کُل سے نہوں طالبِ امداد ماوٰی ہے ہمارا وہی ملجا ہے ہمارا احمد ﷺ کا ہمیشہ سے رضا جو رہا برہانؔ یہ فیضِ رؔضا  ہے کہ وہ مولا ہے ہمارا کچھ مل ہی رےگا  درِ اطہر پہ رؔضا کےبیٹھو یہاں برہانؔ وہ مولا ہے ہمارا...

بڑی مشکل سے دل کی بے قراری کو قرار آیا

زباں پہ اس لیے صلِّ علیٰ بے اختیار آیا کہ دل میں نام پاک سیّدِ عالی وقار آیا جہاں میں جس گھڑی وہ رحمتِ پروردگار آیا غریبی جی اُٹھی، لیجیے غریبوں کا وہ یار آیا سلاطیں سر بسجدہ ہوں گے جس کے آستانے پر دو عالم کا وہ ملجا اور ماویٰ شہرِیار آیا نہ میں دوزخ سے خائف ہوں نہ میں خواہاں ہوں جنّت کا مجھے تو مل گیا سب کچھ جب آقا کا دیار آیا فدا لاکھوں خرد ایسے جنونِ ہوش پرور پر ادب سے سر بسجدہ جب کوئے یار آیا جہنّم کی تپش سے سینئہ گستاخ بریاں ہے کہ اس ...

معراج محبوب ﷺ

انوار کا نزول ہے ‘ آسماں سے کیا؟ محبوب کا عُروج ہے ‘ کون و مکاں سے کیا؟ حاضر ہوئے ہیں رُوحِ امیں چھت کو توڑ کر پردے تمام کھول دیے‘ درمیاں سے کیا؟ در پر بُراق ‘ چشم بردہ‘ جبرئیل ساتھ وہ عرض کر رہے ہیں شہہ دو جہاں سے کیا؟ شاہِ زمن کو یاد کیا کردگار نے کھلتے ہیں راز سرورِ عالی مقام سے کیا؟ لے کر بُراق، چشمِ زدن میں ہَوَا ہُوا حیراں ہے وہم، کوئی گیا ہے یہاں سے کیا؟ اقصٰی میں انبیاء کی جماعت ہے منتظر اظہار تہنیت ہے...

مقصد معراج

 نبی کے نور سے عالم کو جگمگانا تھا نبی کی ذات عرشِ استوا بنانا تھا مکان سے انہیں لا مکاں بنانا تھا دِکھانی شان تھی، معراج اِک بہانہ تھا نبی کے جلوہ قدرت ہیں یہ مکین و مکاں نبی کے سایۂ رحمت ہیں یہ زمین و زماں یہ آسمان یہ شمس و قمر یہ سارا جہاں سبھی نے ان کی اطاعت کا حکم مانا تھا قدم حرم سے اُٹھا بیتِ اقدس میں پہنچا عجیب لُطفِ تقریب تھا، قابَ قَوسین کا خطاب کر کے اِلیٰ عبدِہِ فَاَوحیٰ   کا عظیم رفعتِ محبوب ِ حق دِکھانا تھا ح...

اے نقش نعل پاک نبیﷺ

اے نقشِ نعلِ پاکِ نبیﷺ، یہ تیری وجاہت کیا کہناجس نعل کی تُوتصویر بنا، اُس نعل کی عزت کیا کہنا جن پیارے پیارے قدموں کی، پاپوش بنی، باپوس رہیٹھنڈی ہوں مری آنکھیں جس سے، اُس نعل کی صورت کیا کہنا وہ بھی تھے جنہوں نے خدمت کی، اُس نعلِ پاک محمد ﷺ کیاُن روشن قسمت والوں کا، یہ تاجِ سعادت کیا کہنا ہے ناز  ہمیں بھی قسمت پر، گو نعل نہیں تصویر تو ہےکافی ہے عقیدت مندوں کو، یہ پیاری نسبت کیا کہنا اقصٰی سے سما، سدرہ سے دنیٰ، پھر عبد پہ انعامِ فاوحی...

آدمی کو بھی میسّر نہیں انساں ہونا

ہر مسلمان کو لازم ہے مسلماں ہونا جانِ اسلام ہے سرکار پہ ایماں ہونا پیروی جس کی بنا دیتی ہے محبوبِ خدا اُن کا ہر کام میں بس تابع فرما ہونا آپ ہی سے تو ہوئی آدمیّت کی تکمیل شرف انساں کا ہے وابستۂ داماں ہونا سرورِ دین کی غلامی نہ ہو جب تک حاصل ”آدمی کو بھی میسّر نہیں انساں ہونا‘‘ اُن کے ہی نور سے پیدا ہے جہاں پھر اُن سے غیر مُمکن ہے کسی چیز کا پنہاں ہونا راستہ صدق و سعادت کا بتا دیتا ہے دل میں اخلاصِ نیّت ، ہاتھ میں قرآں ہ...

کلام اللہ شاہد ہے

کلام اللہ شاہد ہے نبی کی شانِ رفعت پر مدارِ عالم امکان ہے بس اُن کی رحمت پر خدا کا فضل چاہے تو وسیلہ لے محمد ﷺ کا خدا کا فضل ملتا ہے محمدﷺ کی حمایت پر محبت گر خدا کی ہے تو بن بندہ  محمدﷺ کا رضا اللہ کی ہے، منحصر ان کی محبت پر کیا شق چاند کو ، سورج کو پلٹا، نخل پاس آیا گواہی برمَلا دی سنگ ریزوں نے نبوّت پر اثر صدیق پر ہونے نہ پایا زہرِافعیٰ کا نثار ایسے لعاب ِ دہن کی معجز کرامت پر چلائے اُنگلیوں سے آبِ رحمت کے وہ فوارے سبیلیں کھ...

ایک سے سو دئیے جلیں سب کی چمک الگ الگ

نوُرِ حُضور سے بنے، اَرض و فلک الگ الگ جِنّ و بشر جُدا جُدا، حور و مَلَک الگ الگ اصل انہی کی ذات ہے، جملہ نبی طفیل ہیں ایک سے سو دئیے جلیں سب کی چمک الگ الگ شمس و قمر کی یہ جِلا، عقل و بصر میں یہ ضیاء سب میں وہ ایک نور ہے، سب کی جھلک الگ الگ باغِ جہاں کی ہر کلی، اُن کے ہی فیض سے  کِھلی رنگ ہر ایک کا ہے جُدا، سب کی مہک الگ الگ ممکن و مظہرِ  وجوب، حادث و پَر توِ قِدَمْ چاروں ہی رنگ ایک میں ، جیسے دھنک الگ الگ فوقِ کمالِ عبدیّت...

یہ رحمت ہے کہ بے تابانہ آئیں گے قیامت میں

سُنیں گے وہ، بپا ہے شورِ داروگیر امت میں یہ رحمت ہے کہ بے تابانہ آئیں گے قیامت میں اَماں جو عاصیوں کو مِل گئی دامانِ رحمت میں یہ جرأت ہے کہ بے باکانہ جائینگے قیامت میں وہ وَاحدْ لاَ شَریکَ لَہٗ، ہے یکتا اپنی وحدت میں محمد مصطفٰی ﷺ کو کر دیا، یکتا نبوّت  میں وہاں تھا لَنْ تَرَانِیْ، رَبِّ اَرِنِیْ کی تمنّا پر نہ تھی تابِ تجلّی حضرت موسی﷤ کی قسمت میں شبِ اسریٰ تقاضہ اُدْنُ یَا اَحمد ﷺ مسلسل تھا کہ محبوبِ خدا بڑھ کر ہیں سب سے اپنی رف...