خلفاء کرام  

سید محمد طاہر اشرف اشرفی

قطبِ ربانی سید محمد طاہراشرف اشرفی جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کااسمِ گرامی حضرت ابو مخدوم سید محمد طاہر اشرف شاہ جیلانی ابن حضرت سید حسین اشر ف شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہما۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضور سید نا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے ۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 12 ربیع الاول1305ھ کو دہلی میں پیدا ہوء ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم و تربیت والد ماجد سے حاصل کی ۔ ترکیۂ نفس کے ابتدائی مراحل بھی انہی سے طے کئے ۔والد گرا...

مولانا غلام قادر اشرفی، لالہ موسی

حضرت مولانا غلام قادر اشرفی، لالہ موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام قادر اشرفی بن میاں باغ علی چشتی، ۱۴؍ محرم الحرام ۱۳۲۳ھ مطابق ۱۰؍ مارچ ۱۹۰۶ میں فرید کوٹ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد میاں باغ علی چشتی کو حضرت میاں محمد شاہ چشتی بستی نو (ضلع ہوشیار پور) سے شرفِ بیعت حاصل تھا۔ ابھی آپ کا عہدِ طفولیّت ہی تھا کہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ ۱۹۱۱ء میں سکول میں داخل ہوئے اور ۱۹۲۲ء میں امتیازی حیثیت سے میڑک کرنے کے بعد کالج میں داخلہ لے ...

قطب مدینہ ضیاءالدین احمد مدنی

قُطبِ مدینہ شیخُ العربِ والعجم حضرت علامہ شیخ ضیاءالدین احمد مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:ضیاء الدین احمد۔القابات:قطبِ مدینہ،ضیاء المشائخ،ضیاءالملت،شیخ العربِ والعجم، خلیفۂ اعلیٰ حضرت،آفتابِ رضویت،مقتدائے اہلِ سنت،مشہورہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیخ ضیاء الدین احمدمدنی بن شیخ عبدالعظیم بن شیخ قطب الدین۔آپ کے اجداد میں آفتابِ پنجاب امام العصرحضرت علامہ مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی علیہ الرحمہ بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔حضرت سیّدی ق...

حضرت مولانا غلام جیلانی میرٹھی

حضرت مولانا غلام جیلانی میرٹھی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:۔ وحیدالعصر حضرت مولانا غلام جیلانی ،بن مولاناحاجی غلام فخر الدین ،بن مولانا حکیم سخاوت حسین فخری سلیمانی ۔                              آپکے دادا بزرگوار نےآپکا نام غلام محی الدین جیلانی رکھا۔ تاریخ ِ ولادت:۔۱۱،رمضان المبارک، ۱۳۱۷ ھ ،بمطابق ۱۹۰۰ ء ...

حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری

حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بڈلاڈ اضلع حصار صوبہ پنجاب وطن، کانپور مولد، مشہور زمانہ عالم و عارف و مدرس حضرت مولانا شاہ احمد حسن کانپویر کے فرزند اکبر، حافظ قرآن، والد ماجد اور اپنے خالو حضرت محدث سورتی، اور والد ماجد کے تلمیذ رشید صاحب ورع وتقویٰ حجرت مولانا شاہ محمد عبید اللہ پنجابی کانپوری سے تحصیل وتکمیل علوم متداولہ و متعارفہ کیا،۔۔۔۔۔ معلمی کی ابتداء والد کے مدرسہ دار العلوم مسجد رنگیان کانپور سے کی، بارہ تریہ برس ...

شاہ احمد حسن فاضل کانپوری

حضرت مولانا شاہ احمد حسن فاضل کانپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا شاہ احمد حسن  رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ  صدیقی النسل تھے۔دین دار گھرانے سے تعلق تھا۔ موطن:  آپ "موضع بڈلانہ"(ضلع حصار انڈیا) میں پیداہوئے۔    تحصیلِ علم: استاذ العلماء حضرت مولانا لطف اللہ علی گڑھی سےکانپور اور علی گڑھ میں  اخذ ِ علوم کیا،اور یہیں سے فراغت حاصل ہوئی۔ اولاً مدرسہ مظاہر علوم سہارن پوری میں مدرس مقرر ہو...

محدث اعظم پاکستان حضرت مولانا محمد سردار احمدقادری رحمۃ اللہ علیہ

محدث اعظم پاکستان حضرت مولانا محمد سردار احمدقادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا محمد سرداراحمد چشتی قادری رضوی۔ کنیت:ابوالفضل ۔لقب:محدثِ اعظم پاکستان۔والد کا اسمِ گرامی :چودھری میراں بخش چشتی  علیہ الرحمہ ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ قصبہ دىال گڑھ ضلع گورداس پور(مشرقى پنجاب،انڈیا)مىں پىدا ہوئے، آپ کى تارىخ ولادت29 جمادی الاخریٰ 1321ھ بمطابق 22ستمبر1903ء ہے۔ تحصیلِ علم:محدث اعظم پاکستان نے ابتدائی تعلیم پرائمری تک موضع دیا...

نعیم الدین مراد آبادی

صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کا نام سید نعیم الدین بن معین الدین بن امین الدینبن کریم الدین ہے۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ کی ولادت  بروزپیر،21 صفر المظفر 1300ھ بمطابق جنوری 1883ء مراد آباد (یو.پی)  میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: صدر الافاضل علیہ رحمۃ اللہ علیہ  جب چار سال کے ہوئے تو آپ کے والد گرامی نے "" بسم اللہ خوانی "" کی پاکیزہ رسم ادا فرمائی۔ ناظرہ قرآنِ پاک &nbsp...

مفتی احمد یار خان نعیمی

مفسرِقرآن مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی احمد یارخان۔لقب:حکیم الامت۔تخلص:سالک۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا مفتی احمد یار خان بن مولانا محمد یار خان بد ایونی بن مولانا منور خان علیہم الرحمۃ۔ تاریخِ ولادت: 4؍جمادی الاوّل،1324ھ،بمطابق جون 1906ء بروز جمعرات بوقتِ فجر’’قصبہ اوجھیانی‘‘ ضلع بدایوں (انڈیا)کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد...