شجرہ طریقت  

شاہ عبد الرحیم محدث دہلوی

مولوی عبدالرحیم دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولوی عبدالرحیم دہلوی ، عمری (فاروقی) نسب، حنفی، نقشبندی مشرب، جامع علوم عقلی ونقلی، حاوی علوم اصلی وفرعی عظیم محدّث تھے۔ ان کے دو نامور بیٹے مولانا شاہ ولی اللہ دہلوی اور مولانا شاہ اہل اللہ دہلوی ہوئے۔ ایں خانہ تمام آفتاب است ۱۲صفر ۱۱۳۱ھ/ ۱۷۱۸ء میں وقت چاشت انتقال ہوا۔...

حضرت سید آدم بنوری

حضرت سید آدم بنوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید آدم بنوری۔کنیت: ابوعبداللہ۔لقب:معزالدین۔والد کااسم گرامی:سید اسماعیل۔آپ کاخاندانی تعلق ساداتِ کرام سے ہے۔آپ کاسلسلۂ نسب 29 واسطوں سےحضرت امام موسیٰ کاظم﷜ تک منتہی ہوتاہے۔آپ کی والدہ محترمہ افغانیہ تھیں۔نانی سیدہ تھیں لیکن افغانستان کی  رہنے والی تھیں اس لئے انہیں افغانیہ سمجھاتا جاتا تھا۔آباؤ اجداد کاتعلق بغداد ِمعلیٰ سے تھا۔تبلیغِ اسلام کی غرض سےعراق سےہجرت کرکےہندوستان وارد ہوئے۔(...

شیخ احمد سرہندی

مجددالفِ ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:شیخ احمد۔کنیت:ابوالبرکات۔القاب:بدرالدین،امامِ ربانی،مجددالفِ ثانی،قیومِ زمان،وغیرہ ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کاشجرۂ نسب امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےاس طرح ملتا ہے،شیخ احمدبن شیخ عبدالاحدبن شیخ زین العابدین بن شیخ عبدالحی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ رفیع الدین بن شیخ نصیرالدین بن شیخ سلیمان بن شیخ یوسف بن شیخ اسحاق بن شیخ عبداللہ بن شیخ ش...

حضرت خواجہ محمد باقی باللہ نقشبندی

حضرت خواجہ محمد باقی باللہ نقشبندی رحمۃ  اللہ علیہ   نام ونسب:آپکا  اصل  نام محمد باقی المعروف خواجہ محمد باقی باللہ بن قاضی عبدالسلام بن قاضی عبداللہ بن قاضی اجر (علیہم الرحمہ  )ہے۔ تاریخِ ولادت:آپکی ولادت با سعادت ۵/ذوالحجہ ۹۷۱ھ بمطابق ۱۵/جولائی ۱۵۶۴ء کو کابل (افغانستان) میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم:آپ نے ابتدائی تعلیم  اپنے وقت کے جید عالم مولانا محمد صادق حلوائی سے حاصل کی،اور مزید تعلیم کاسلسلہ بھی آپ سے ہی ...

حضرت خواجہ محمد مقتدی امکنگی

حضرت خواجہ محمد مقتدی امکنگی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اسم مبارک محمد مقتدی ہے۔ آپ موضع امکنہ کے رہنے والے ہیں جو بخارا کے دیہات میں سے ایک گاؤں ہے۔ اس گاؤں کی نسبت سے آپ کو امکنگی کہتے ہیں۔ آپ کی تربیتِ ظاہری و باطنی اپنے پدر بزرگوار حضرت خواجہ درویش محمد قدس سرہ سے ہے اور اپن ہی سے آپ کو خلافت ہے۔ آپ حضرت خواجۂ خواجگان خواجہ سید بہاء الدین نقشبند قدس سرہ کے اصل طریقہ نقشبندیہ کی بڑی سختی سے پابندی فرماتے تھے اور اس طریقہ میں جو نئی باتیں بعض ...

خواجہ درویش محمد

  (۸۴۶ھ/ ۱۴۴۴ء/ ۹۷۰ھ/ ۱۵۶۲ء) اسفزار (ماوراء النہر) ترکی   قطعۂ تاریخ وصال مصروف رہا کرتے تھے وہ ذکر خدا میں صاؔبر سنِ وصال ہے اُس فخرِ ملک کا   مست کمال تھے شہرِ درویش محمد ’’یوسف جمال تھے شہِ درویش محمد‘‘ ۱۵۶۲ء (صاؔبر براری، کراچی)   آپ کی ولادت ۱۶؍شوال ۸۴۶ھ مطابق ۶؍فروری ۱۴۴۴ء کو ہوئی۔ آپ کو اپنے ماموں محمد زاہد قدس سرہ سے اجازت و خلافت ہے۔ بیعت سے پندرہ سال پہلے زہد و...

حضرت خواجہ محمد زاہد وخشی

حضرت خواجہ محمد زاہد وخشی علیہ الرحمۃ وخش نزد حصار علاقہ بخارا (۸۵۲ھ/ ۱۴۴۸ء۔۔۔۹۳۶ھ/ ۱۵۲۹ء)    قطعۂ تاریخ وصال خواجہ احرار کی نظر کے طفیل مل گیا غیب سے سنِ رحلت   خوش طبیعت تھے اور خوش اوصاف ’’خواجہ زاہد خلیفۂ اسلاف‘‘ ۱۵۲۹ء صاؔبر براری، کراچی   آپ کی ولادت باسعادت: قصبہ وخش نزد حصار علاقہ بخارا میں ۱۴؍شوال ۸۵۲ھ/ ۱۱؍دسمبر ۱۴۴۸ء کو ہوئی۔ آپ کا انتساب طریقہ نقشبندیہ میں حضرت...

حضرت خواجہ عبید اللہ احرار رحمۃ اللہ علیہ

حضرت خواجہ عبید اللہ احرار رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: خواجہ  عبید اللہ۔ لقب: ناصر الدین، احرار۔’’خواجۂ احرار ‘‘کےعظیم لقب سے معروف ہیں۔سلسلہ ٔنسب: خواجہ عبید اللہ احرار بن محمود بن قطبِ وقت خواجہ شہاب الدین﷭۔آپ کا خاندانی تعلق عارف باللہ حضرت خواجہ محمد باقی بغدادی﷫کی اولاد سے ہے۔والدہ ماجدہ کا تعلق عارف باللہ شیخ عمر یاغستانی﷫ کی اولاد امجاد سے ہے،اور مشہور بزرگ حضرت محمود شاشی﷫ کی دخترنیک اختر تھیں۔(تاریخ...

حضرت مولانا یعقوب چرخی

حضرت خواجہ یعقوب بن عثمان چرخی قدس سرہ نام ونسب : اسمِ گرامی: خواجہ یعقوب۔علاقہ "چرخ"کی نسبت سے چرخی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: خواجہ یعقوب بن عثمان بن محمود بن محمد بن محمود الغزنوی۔ آپ نے اپنی تفسیر میں چند جگہوں پر اپنے والد بزرگوار رحمۃ اللہ علیہ کا ذکر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اربابِ علم و مطالعہ میں سے تھے اور پارسا اور صوفی تھے۔ اُن کی ریاضت کا یہ حال تھا کہ ایک روز پڑوسی کے گھر سے پانی لائے، چونکہ پانی یتیم کے پیالہ میں تھا، ا...