حضرت حبیب عجمی
حضرت حبیب عجمی علیہ الرحمہ حبیب عجمی یا حبیب فارسی کے نام سے مشہور ہیں ۔یہ حضرت حسن بصری کے مرید تھےاور پہلی صدی ہجری کے مشائخ تصوف میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کی ولادت فارس میں ہوئی کنیت ابو محمد تھی شروع میں بڑے مالدار اور سودی کاروبار کرتےتھے۔ حضرت حسن بصری کے ہاتھ پر توبہ کی اور سارا مال راہ ِخدا میں خرچ کر دیا۔حضرت سیدنا حبیب عجمی کے دروازے پر ایک سائل نے صدا لگائی، آپ کی زوجہ محترمہ گندھا ہوا آٹا رکھ کر پڑوس سے آگ لینے گئی تھیں تا کہ روٹی پکائیں۔...