حضرت سید احمد جیلانی
نام و نسب: اسم گرامی: سید احمد جیلانی۔لقب: امام الطریقت۔ والد کااسم گرامی: شیخِ طریقت میر سید حسن۔
ولادت باسعادت: آپ کی ولادت باسعادت بغداد شریف میں ہوئی۔
تحصیلِ علم:آپ کی تعلیم وتربیت حضرت اپنے والد گرامی حضرت میر سید حسن کی صحبت میں ہوئی، وہ عالم متبحر اور عارفِ کامل تھے، علم شریعت و طریقت،اور تزکیہ نفس و منازل سلوک ان کی سرپرستی میں طےکرکے انہیں سے خلافت بھی پائی۔
سیرت وخصائص: طریقت کے امام، محبوب سید الانام، قدوۃ السالکین، زبدۃ العارفین حضرت میر سید احمد جیلانی ۔ آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ کے چوبیسویں(24) امام اورشیخ طریقت ہیں ۔ آپ درویش کامل وفیض رساں عالم ِ دین تھے۔ آپ مشاہیر اولیا ء کاملین سے ہیں،آپ نے درجۂ عالی پایا۔ ریاضت ومجاہدہ کی تکمیل کے بعد مسند رشدوہدایت پر جلوہ گرہوکر ہزاروں گم کردہ راہ کو صراط مستقیم پر گامزن فرمایا۔ ہزاروں کو اسرار الہی سمجھایا اور بہت سےبزرگوں نے فیض باطنی حاصل کیا۔آپ جامع علوم صوری و معنوی تھے، تجریدو تفرید، ریاضت وعبادت اور عامل شریعت وطریقت میں مشہور زمانہ تھے۔
اولاد کرام : آپ کے اولاد کرام کی تفصیلی فہرست دستیاب نہ ہوسکی صرف حضرت حافظ سیّد محمد ابراہیم کانام دستیاب ہوسکا۔
خلفاء: آپ کے خلفاء کے حالات میں سے صرف ایک خلیفہ حضرت شیخ بہاء الدین شطاری کا ذکر مل سکا ہے ۔
تاریخ وصال: آپ کاوصال 19؍محرم المحرام 853ھ/مارچ؍1449ءکو ہوا۔مزار شریف بغدادمیں مرجعِ خلائق ہے۔
ماخوز از: تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ۔
شجرہ شریف میں اس طرح ذکر ہے:
طورِ عرفان علو و حمد و حسنی بہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دے علیؔ موسیٰؔ حسنؔ احمدؔ بہاؔ کےواسطے
//php } ?>