حضرت سید احمد جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت سید احمد جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرتِ سَیِّداَحمد جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بَغداد میں پیدا ہوئے۔اپنے والد حضرت شیخ حسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے تعلیم وتربیت پائی اور شرفِ بیعت وخلافت حاصل کیا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مشاہیرِ اولیاء کاملین میں سے ہیں۔آپ کا وصال شریف ۱۹ محرم الحرام ۸۵۳ھ کو بَغداد میں ہوا اوروہیں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار فائض الانوار ہے۔
(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ)