حضرت سیدنا خواجہ حسن بصری
چشتی سلسلے کے سرخیل اور امام حضرت خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہ ہیں۔ آپ قطب الاقطاب قدوۃ المحققین سراج الطالبین مقتدائے اہل ولایت اور قبلۂ اربابِ ہدایت تھے۔ آپ کی کنیت ابو محمد تھی، بعض کتابوں میں ابوسعید بھی لکھی پائی گئی، آپ شہنشاہ مرسلین جناب محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہم تابعین میں سے تھے آپ ظاہری اور باطنی علوم کے ماہر تھے۔ آپ کو امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہ سے خلافت ملی تھی، یہ وہی خرقۂ خلافت تھا جو معراج کی رات اللہ تعالیٰ ...