حدیث  

دل نہ مرے گا

ابن ماجہ ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ""جو عیدین کی راتوں میں قیام کرے، اس کا دل نہ مرے گا جس دن لوگو ں کے دل مریں گے۔""(سنن ابن ماجہ، الحدیث: ۱۷۸۲، ج۲، ص۳۶۵)...

سال بھر روزے رکّھے

فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: جس نے عیدُالْفِطر کے بعد(شَوّال میں)چھ۶ روزے رکھ لئے تو اُس نے پورے سال کے روزے رکھے کہ جو ایک نیکی لائے گا اُسے دس ملیں گی۔ (سنن ابن ماجہ ج۲ص۳۳۳حدیث۱۷۱۵)...

گویا عمر بھر کا روزہ رکھا

فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدچھ ۶ شَوّال میں رکھے۔ توایسا ہے جیسے دَہر کا (یعنی عمر بھرکیلئے )روزہ رکھا۔ (صحیح مسلِم ص۵۹۲حدیث۱۱۶۴)...

دل پر مہر

دل پر مہر جس نے تین جمعے سستی کی وجہ سے جانتے ہوئے چھوڑ دئيے اس کے دل پر مہر لگا دی جائے گی۔ (سنن ابی داؤد،ص ۱۳۰۱، حدیث۱۰۵۲)...

پُل صراط کی سُواری

پُل صراط کی سُواری انسان بقرہ عید کے دن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا جو اللہ عزوجل کو خون بہانے سے زیادہ پیاری ہو، یہ قُربانی قِیامت میں اپنے سینگوں بالوں اور کُھروں کے ساتھ آ ئے گی اورقربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے۔ لہٰذا خوش دِلی سے قُربانی کرو۔ (جامع الترمذی،ج۳،ص۱۶۲،حدیث ۱۴۹۸)...

لوگ اس سے غافل ہیں

لوگ اس سے غافل ہیں حضرتِ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں عرض کیا،"" یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم! میں نے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو کسی مہینے میں اتنے روزے رکھتے نہیں دیکھا جتنے روزے آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں رکھتے ہیں؟""ارشاد فرمایا،"" یہ رجب اور رمضان کے بیچ کا مہینہ ہے اور لوگ اس سے ...

مسواک کی فضیلت

مسواک کی فضیلت مسواک کرو مسواک منہ کو پاکیزہ اوررب عزوجل کو راضی کرتی ہے۔ (سنن نسائی، ج۱، ص۱۰)...

ایصالِ ثواب

ایصالِ ثواب حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس ميں حاضر ہو کر عرض کی""يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! ميری والدہ محترمہ فوت ہو گئی ہيں لہٰذا کون سا صدقہ افضل ہے؟"" تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:""پانی۔"" تو انہوں نے ايک کنواں کھدوايا اور کہا:""يہ کنواں سعد کی والدہ ماجدہ (کے ایصالِ ثواب ) کے لئے ہے۔"" (سنن ابی داؤد،ص۱۳۴۸، الحدیث ۱۶۸۱)...

نا پسندیدہ چیز

نا پسندیدہ چیز حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں سب سے ناپسند چیز طلاق دینا ہے۔ (سنن ابو داؤد، ج۲، ص۳۷۰، حدیث ۲۱۷۸)...

عقيقے کا جانور

عقيقے کا جانور حضرت سيدنا عمروبن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرماياکہ:""جس کے ہاں بچہ پيدا ہو اور وہ اس کی طرف سے عقيقے کی قربانی کرنا چاہے تو لڑ کے کی طرف سے ایک جیسی دو بکرياں اور لڑکی کی طرف سے ايک بکری قربان کی جائے۔"" (سنن ابی داؤد، ج۳،ص۱۴۳، حدیث ۲۸۴۱)...