حدیث  

دعا قبول ہونے کا وقت

دعا قبول ہونے کا وقت حضرتِ سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ،""اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔"" (سنن ابی داؤد ، ج۱، ص ۲۲۰،حدیث۵۲۱)...

آدھی دھوپ میں نہ بیٹھیں

آدھی دھوپ میں نہ بیٹھیں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کافرمانِ شفقت نشان ہے، جب کوئی شخص سائے میں ہو اور سایہ سمٹ گیا ، کچھ سائے میں ہوگیا کچھ دھوپ میں تو وہاں سے اٹھ جائے۔ (سنن ابی داؤد ،ج۴ ، ص ۳۳۸، حدیث ۴۸۲۱)...

کھانے میں مکھی

کھانے میں مکھی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں،"" جب کھانے میں مکّھی گِر جائے تواِسے غَوطہ دے دو(اور پھینک دو) کیوں کہ اِس کے ایک بازو میں شِفا ہے اور دُوسرے میں بِیماری، کھانے ميں گِرتے وَقت پہلے بِیماری والا بازو ڈالتی ہے لہٰذا پوری ہی کو غوطہ دے دو۔"" (سنن ابی داؤد ،ج۳،ص۵۱۱ ،حدیث ۳۸۴۴)...

اجرِ عظیم سے محرومیت

اجرِ عظیم سے محرومیت حضور اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:"" جس میں وسعت ہو اور قربانی نہ کرے وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔ (سنن ابن ماجۃ،الحدیث:۳۱۲۳،ج۳،ص۵۲۹)...

ہر بال کے بدلے نیکی

ہر بال کے بدلے نیکی قربانی کرنے والے کو قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے۔ (جامع الترمذی، ج۳،ص۱۶۲،حدیث ۱۴۹۸)...

قربانی کا جانور بے عیب ہو

قربانی کا جانور بے عیب ہو رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ"" ہم جانوروں کے کان اور آنکھیں غور سے دیکھ لیں اور اس کی قربانی نہ کریں جس کے کان کا اگلا حصہ کٹا ہو اور نہ اس کی جس کے کان کا پچھلا حصہ کٹا ہو نہ اس کی جس کا کان پھٹا ہو یا کان میں سوراخ ہو۔"" (جامع الترمذي،الحدیث:۱۵۰۳،ج۳،ص۱۶۵)...

قربانی کی فضیلت

قربانی کی فضیلت سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:""قربانی کے دن اللہ عزوجل کے نزديک آدمی کا کوئی عمل خون بہانے سے زيادہ پسنديدہ نہيں اور وہ جانور قيامت کے دن اپنے سينگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور خون زمين پر گرنے سے پہلے ہی اللہ عزوجل کے ہاں (قبولیت کے) مقام پر پہنچ جاتا ہے لہٰذاخوش دلی سے قربانی کيا کرو۔ (جامع الترمذی ،الحدیث:۱۴۹۳ ، ص ۱۸۰۴)...

دنوں کا سردار

دنوں کا سردار سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا بے شک جمعہ دنوں کا سردار اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دیگر ایام سے زیادہ مرتبے والا اور عید الفطر اور عید الاضحی کے دن سے بھی زیادہ عظمت والا ہے۔ اس میں پانچ خصلتیں ہیں،(۱) اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کواسی دن پیدا فرمایا اور(۲) اسی دن اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا اور(۳) اسی دن میں اللہ عزوجل نے حضرتِ سیدنا آدم علیہ السلام کو وفات عطا فرمائی ،(۴)اس میں ایک ایسی س...