ضیائی شخصیات  

سیّدناعثامہ ابن قیس رضی اللہ عنہ

 بعض نے ان کا نام عسامہ بیان کیاہےابوبشیربن عثامہ بن قیس ازدی نے عبداللہ بن سفیان ازدی سے روایت کی ہے یہ دونوں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے کہ رسول خدا صلی اللہ  علیہ وسلم نے فرمایاجوشخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتاہے اللہ تعالیٰ اس کو دوزخ کی آگ سے بقدر سوبرس کی مسافت کے دورکردےگا۔عبداللہ بن سفیان نے کہاہے کہ میں تم سے وہی بیان کرتاہوں جو میں نے سناہے عثامہ سے بلال بن ابی بلال نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی...

سیّدناعتیک ابن قیس رضی اللہ عنہ

 بن ہشیربن حارث بن امیہ بن معاویہ بن مالک ان کوابن ہشام نے بیان کیاہے ان سے ان کے بیٹے جابرنے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا ایک غیرت وہ ہے کہ اس کواللہ پسندکرتاہےاورایک غیرت وہ ہے جس کواللہ نا پسند کرتاہے اور ایک تکبروہ ہے جس کو اللہ پسندکرتاہے اورایک تکبروہ ہے جس کواللہ ناپسند کرتاہے پس وہ غیرت کہ جس کو اللہ تعالیٰ پسندکرتاہے وہ غیرت کہ جومقام شک میں ہوتی ہے اور وہ غیرت کہ جس کو اللہ ناپسند کرتاہے ...

سیّدناعتیک ابن تیہان رضی اللہ عنہ

 یہ ابوہیثم ہیں تیہان کے بھائی تھے انصاری اوسی اشہلی ہیں اس کو ابن مندہ نے بیان کیاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین نے ان کانام عتیک بیان کیاہے اورمیرے نسخہ میں عتید ہے اور وہ زہری اورابن اسحاق سے روایت کیاگیاہے ابوعمرنے کہاہے کہ ان کا نام عتیک بن تیہان ہے اوران کا نام عبیدبھی بیان کیاجاتاہےاورابوعمرنے یہ بھی کہاہے کہ ہم نے اس کوبھی ذکرکیاہے جس نے عبیدکے نام میں کہاہے کہ وہ غزوہ بدرمیں شریک تھے اور غزوۂ احد میں شہید ہوئے بعض نے کہاہے ک...

سیّدناعتیقہ عبد اللہ رضی اللہ عنہ

  ان سے عبداللہ بن صفوان نے روایت کی ہے اور ان کی (روایت کردہ)حدیث صحیح نہیں ہے بخاری نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے مگران کی کوئی حدیث نہیں بیان  کی ان کا تذکرہ ابن مندہ نے مختصرلکھاہے واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)...

سیّدناعتیقہ ابن حارث رضی اللہ عنہ

   انصاری ہیں ۔مکحول نے عبداللہ بن عمرسے روایت کی ہے کہ ایک روزہم لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ یکایک عتیقہ بن حارث آئے اور کہاکہ اس وقت مجھ اچھا موقع ملاہے چاہتاہوں کہ آپ سے چند باتیں پوچھوں آپ نے فرمایاجوچاہے پوچھوانھوں نے کہا یارسول اللہ جوشخص اپنی گردن میں فی سبیل اللہ تلوارلٹکائے (یعنی جہادکرے)تو اس کو کیا(ثواب) ہے آپ نے فرمایا کہ اس کے واسطے جنت کے ہاروں میں سے ایک ہارہوگا(جو)موتی اوریاقوت اور زبرجد(کا)ہوگا۔پھ...

سیّدناعتیر رضی اللہ عنہ

بدری ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے اور آپ سے روایت بھی کی تھی ان سے سلیمان بن عبدالرحمن ازدی نے روایت کی ہے مستغفری نے ان کانام عثیربیان کیاہے میں نہیں جانتا ہوں کہ یہ وہی عتیرعذری ہیں جن کوہم بیان کریں گے یادوسرے شخص ہیں۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)...

سیّدناعتیبہ رضی اللہ عنہ

یہ بلوی النسب ہیں پھرانصاری کے حلیف ہوگئے تھے۔حسن نےابن ابی ثعلبہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نمازپڑھ رہے تھے کہ آپ کے پیچھے ایک شخص کھڑا ہوگیااورکہنے لگا۱؎ سبحانک اللہم وبحمدک اشھد ان لاالہ الاانت وحدک لاشریک لک عملت سوءًوظلمت نفسی فاغفرلی وارحمنی وتب علی انک انت التواب الرحیمآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بعدنمازکے)فرمایاکہ یہ کلام کہنے والاکون شخص تھا اس شخص نے کہا یارسول اللہ میں ہوں اور یہ شخص خاندان بلی سے پھ...

سیّدناعتریس رضی اللہ عنہ

ابن عرقوب جن لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے انھیں میں یہ بھی مذکورہیں۔ان سے طارق بن شہاب نے روایت کی ہے یہ عبداللہ بن مسعود کے شاگردوں میں سے تھےمگرصحابی ہونا ثابت نہیں ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)...

سیّدناعتبہ رضی اللہ عنہ

یہ دوسرے شخص ہیں ان کوابن شاہین نے بیان کیاہے انھوں نے ان کے اوردوسروں کے درمیان فرق ظاہر کیاہے اوران کی حدیث ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ قبل ازنبوت آپ کی کیاکیفیت تھی۔آپ نے فرمایاکہ میری دایہ سعدبن بکرکی اولاد سے تھیں اور پوری حدیث بیان کی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)...