ضیائی شخصیات  

(سیّدہ )عائشہ( رضی اللہ عنہا)

عائشہ دختر حارث بن خالد بن ضحر قریشیہ تمیمیَّہ ام کی اور ان کی دوبہنوں فاطمہ اور زینب کی ولادت حبشہ میں ہوئی،جب وہاں سے واپس ہوئیں تو راستے میں پانی پیا،جس سے وہ خود زینب ،بھائی موسیٰ اور والدہ ریطہ میں فوت ہوگئیں،اور بقول ابن اسحاق فاطمہ بچ گئیں،ابوعمر اور ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )عائشہ( رضی اللہ عنہا)

عائشہ دختر جریر بن عمرو بن عبدرزاح،ابوالمنذر سلمی کی زوجہ تھیں،ابو منذر بدوی تھے،جنہوں نے خلافت عمر کے دوران وفات پائی،ان کا نام یزید بن عامر بن حدیدہ تھا،بقول ابن حبیب عائشہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...

(سیّدہ )عائشہ( رضی اللہ عنہا)

عائشہ دخترقدامہ بن مظعون قرشیہ جمحیہ،اس خاتون اور ان کی والدہ رائطہ دختر سفیان خزاعیہ نے آپ سے بیعت کی،عبدالوہاب بن ابوحبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابراہیم بن ابوالعباس اور یونس المعنی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عثمان بن ابراہیم بن محمد بن حاطب سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے اپنی والدہ عائشہ سے روایت کی،کہ وہ خوداور ان کی والدہ دختر سفیان حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر تھیں،اور حضور خواتین سے بیعت...

(سیّدہ )عائشہ( رضی اللہ عنہا)

عائشہ ،یحییٰ بن معین روایت کی کہ ابوحنیفہ فقیہ نے عائشہ کو کہتے ہوئے سنا کہ حضورِاکرم نے فرمایا، کہ ٹڈی دل دنیامیں خدا کا لشکر ہے،نہ اسے کھاؤ،اور نہ اسے حرام قرار دو،نیز اس راوی نے ابو حنیفہ سے ،انہوں نے عثمان بن راشد سے انہوں نے عائشہ دختر عجرو سے،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی کہ یہ خاتون تابعیہ ہیں،اوراکثرعلمأ کی یہی رائے ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )عفراء(رضی اللہ عنہا)

عفراء دختر عبید بن ثعلبہ بن سواد بن غنم بن مالک بن نجار انصاریہ،جومعاذ،معوذ اور عوف کی والدہ تھیں اور اسی نام سے ان کی اولاد پہچانی جاتی ہے،ابن کلبی کا قول ہے،کہ جب غزوۂ بدر میں معاذ اور معوذ شہید ہوگئے،تو عفراء نے حضورِاکرم کی خدمت میں عوف کے بارے میں دریافت کیا،یا رسول اللہ ،کیا یہ میرا بیٹا بُرانکلا،فرمایا ،نہیں،معاذاور معوذ لا ولد فوت ہوئے،ہاں البتہ عوف صاحبِ اولاد تھے،ابن کلبی کے علاوہ اور لوگوں کا خیال ہے،کہ معاذ معرکۂ بدر می...

(سیّدہ )عجمأ( رضی اللہ عنہا)

عجمأ انصاریہ،ابو امامہ بن سہل بن حنیف کی خالہ تھیں،سعید بن ابو ہلال نے مروان بن عثمان سے انہوں نے ابوامامہ سے،انہوں نے اپنی خالہ عجمأ سےروایت کی،حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ اگر ایک بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت زنا کے مرتکب ہوں،تو اس لذت کے بدلے انہیں سنگسار کردو،ابن مندہ ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )عجوز(رضی اللہ عنہا)

عجوز از بنونمیر،ان سے ابوالسلیل نے روایت کی کہ انہوں نے رسولِ اکرم کو ابطح میں پیشتراز ہجرت نماز پڑھتے دیکھا،آپ نے کعبے کی طرف رُخ کیا ہواتھا،اور دعامیں یہ فقرات فرمارہے تھے۔ "اَلّٰلھُمَّ اغفِرلِی ذَنبِی خَطَائِی وَجَھِلِّی"،ہم عجوزبن نمیر کے ترجمے میں زیادہ تفصیل سے لکھ آئے ہیں۔ ...

(سیّدہ )عکناء(رضی اللہ عنہا)

عکناء یا عکثاء دختر ابو صفر اور مہلب کی ہمشیرہ،ہشام بن سفیان نے عبداللہ بن عبیداللہ سے،انہوں نے ابواشعشاء سے روایت کی کہ عکثاء نے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے محرم کی دس تاریخ کو عاشورا کا روزہ رکھنے کا حکم دیا،میں نے ابوالشعشاء کے بارے میں رائے دریافت کی،کہا، کہ شیخ مجہول ہے اور یہ شخص جابر بن زید نہیں ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )النوار( رضی اللہ عنہا)

النوار دختر قیس بن حارث بن عدی،ابن حبیب کے مطابق نوار دخترقیس بن لوذان بن عدی بن مجدعہ ہے،لیکن ابن حبیب اور عددی دونوں ان کی بیعت کے قائل ہی۔ غسانی نےابوعمر پر استدراک کیاہے۔ ...