ضیائی شخصیات  

سید علی کلاں شیرازی

حضرت پیر سید علی کلاں شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی پیر سید علی کلاں شیرازی تھا۔ تاریخ ولادت: پیر علی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 795 ھ کو ہوئی۔ بیعت وخلافت:  آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے سگے بھائی پیر سید مراد رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست بیعت کرکے خلافت حاصل کی۔ سیرت وخصائص: حضرت پیر سید علی کلاں شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جامع کمالات بزرگ تھے۔ آپ کے شیخ نے آپ کے لیے اور آپ کی اولاد کے لیے...

حامد علی خان رامپوری

حضرت مولانا حامد علی خان رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی حامد علی خان تھااورآپ کے  والدماجد کا اسمِ گرامی  شہید علی خان بن مہدی علی خان  تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:  آپ غالباً 1906ء میں مصطفیٰ آباد (عرف رامپور، یوپی، ہند)کے محلہ حلقہ والی زیارت کے مقام پر پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے حافظ حمایت اللہ خان صاحب سے شرح جامی اور اور قطبی تک تمام اسباق ان...

حضرت مولانا الحاج شاہ حمیدالرحمٰن قادری

حضرت مولانا الحاج شاہ حمیدالرحمٰن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دنیائے اہل سنت کی ایک عظیم ہستی محب اعلیٰ حضرت سرکار محبی پوکھریروی رحمتہ اللہ علیہ کےجانشین حضور محبوب الاولیاءمولانا الحاج الشاہ حمیدالرحمن قادری کا وصال پرملال ۱۴ ربیع الاول ۱۴۳۷ھ کوشام ۴ بج کر۱۱منٹ پرہوا تھا۔ نمازِ جنازہ ۱۶ ربیع الاول ۱۴۳۷ھ بروز پیر کو صبح ۱۰ بجے پوکھیرا شریف میں ادا کی گئی تھی۔یہ سرکار محدث اعظم ہند سید محمد اشرفی جیلانی کچھوچھوی کے آخری خلیفہ مجاز تھے۔...

حضرت علامہ مولانا سید انوار اشرف اشرفی الجیلانی

حضرت علامہ مولانا سید انوار اشرف اشرفی الجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ اشرفیہ کے عظیم بزرگ پیر طریقت بدر شریعت حضرت علا مہ مولانا سید انوار اشرف اشرفی الجیلانی کا وصال ۱۵ ربیع الاول ۱۴۳۷ھ کو بنگلہ دیش میں ہوا۔...

شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی

 شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی مدظلہ العالی شیخ الحدیث حضرت  علامہ  حافظ خادم حسین رضوی ۳ ربیع الاول ۱۳۸۶ھ/۲۲جون ۱۹۶۶ء بروز بدھ "نکہ کلاں" اٹک میں حاجی لعل خاں علیہ الرحمۃ کے ہاں پیدا ہوئے۔ جہلم و دینہ کے مدارس میں حفظ و تجوید کی تکمیل کے بعد شہرۂ آفاق دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور میں درس نظامی کی تعلیم کی۔ آپ کے اساتذہ میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد عبد القیوم ہزاروی، مجاہد اسلام حضرت مولانا محمد ر...

حضرت پیر سیّد انور حسین شاہ

حضرت پیر سیّد انور حسین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ: آپ کی ولادت با سعادت ۱۵؍نومبر ۱۹۲۱ء مطابق ۱۴؍ربیع الاول شریف ۱۳۴۰ھ بروز منگل ہوئی۔ مدرسہ نقشبندیہ علی پور شریف سے قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد درسِ نظامی کی تکمیل کی۔ کئی سال تک ’’مسجد نور‘‘ میں قرآن پاک سنایا۔ آپ بڑے عابد و زاہد، متقی و پرہیزگار اور کامل ولی اللہ تھے۔ آپ کی وفات ۵؍رمضان المبارک ۱۳۹۲ھ مطابق  ۴؍اکتوبر ۱۹۷۲ء کو ہوئی اور روضۂ امیر ملّت رحمۃ اللہ علیہ سے ملحقہ ...