ضیائی شخصیات  

حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی

  سلطنت مغلیہ کا آخری دور تھا۔ ہندو مسلم اختلاط اور اکبر بادشاہ کے پھیلائے ہوئے دین الٰہی کی وجہ سے دین اسلام کی ضیاء پاشی ماند پڑچکی تھی حالانکہ سلطان اورنگزیب عالمگیر نے بڑی حد تک دین الٰہی کے پیدا کردہ فتنوں پر قابو پالیا تھا اور ’’فتاویٰ عالمگیری‘‘ جیسی بلند پایہ کتاب معرض وجود میں آچکی تھی۔ اسی دور پر فتن میں حضرت مولانا جلال الدین کے آبائو اجداد نے احیاء دین کی خاطر ہندوستان کی جانب نقل مکانی کی اور ضلع بجنور...

شیخ محمد قاسم چشتی سہروردی قدس سرہ

  آپ کشمیری سودا گران کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ عنفوان جوانی میں سفر کو نکلے۔ پٹنہ پہنچے حضرت یحییٰ چشتی سے بیعت ہوئے خرقہ خلافت پایا اور کشمیر میں آئے طلب خدا بھی باقی تھی نصیب الدین سہروردی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سلسلہ سہروردیہ سے فیض حاصل کیا۔ اور خانباز  کے گاؤں میں قیام اختیار کیا اور مخلوق خدا پر ہدایت اور ارشاد کے دروازے کھول دئیے۔ صاحب تاریخ دو مری نے آپ کا سن وصال ۱۱۱۸ھ لکھا ہے۔ چوں بحکم خالق ہر دو جہاں آفتاب خلد گو ت...

شیخ جنید موہانی چشتی قدس سرہ

  آپ ثانی جنید بغدادی تھے شریعت و طریقت میں یکساں کامل تھے موہان میں کافی عرصہ سکونت کی پھر سندیل میں چلے آئے موہان کے قیام کے دوران رات کو دریا پر چلے جاتے اور ذکر بالجہر کرتے تھے نیند آتی تو پانی میں کھڑے ہوجاتے اور ذکر جلی میں مشغول ہوجاتے تھے ذکر جلی پورا ہوتا تو ذکر خفی میں مشغول ہوجاتے تھے دن کے وقت جنگل میں چلے جاتے لکڑیاں جمع کرتے تو بازار میں لاکر بیچتے اور اسی سے گزر اوقات کرتے تھے جو بچ جاتا فقراء میں تقسیم کردیا کرتے تھے مجالس سم...

پیر سیّد عبد الاوّل بن علائی چشتی رحمۃ اللہ علیہ

آپ حضرت سید گیسودراز قدس سرہ کی اولاد میں سے کسی ایک بزرگ کے مرید تھے بڑے عالم فاضل  اور صاحب طریقت و حقیقت تھے علوم ظاہریہ میں کمال حاصل تھا آپ کی تصانیف بڑی مشہور ہوئیں بخاری شریف کی شرح فیض الباری آپ نے لکھی تھی رسالہ سراجیہ کو نظم کیا نفس و معرفت کی تحقیق میں بڑا عمدہ رسالہ لکھا تھا  سیّرت پر بھی آپ کی کتابیں ملتی ہیں سفر السعادت پر حواشی لکھے آپ کی لکھی ہوئی کتابیں اہل علم کے حلقوں میں بڑی پسند کی گئیں عمر کا آخری حصہ فقر  و ف...

سیّد محمد بن جعفر المکی الحسینی الچشتی قدس سرہ

آپ حضرت چراغ دہلوی کے خلیفہ اعظم تھے۔ تجرید و تفرید میں یکتائے زمانہ تھے۔ آپ نے اپنے احوال و مقامات پر لکھا ہے اس کے پڑھنے سے عقل حیران رہ جاتی ہے وہ اپنے وقت کے کاملین میں سے تھے۔ آپ کی ایک تصنیف بحر المعانی ہے جس میں توحید کے حقائق اور معرفت کے اسرار تحریر ہیں۔ اس میں مستانہ انکشافات کیے گئے ہیں اس کتاب کے علاوہ آپ کی دو کتابیں دقائق المعانی اور حقائق المعانی بھی اہل معرفت میں بڑی مقبول ہوئی تھیں اسرار روح پر ایک رسالہ ہے، پنج نکات اور بحر الان...

شیخ مینا (شیخ محمد چشتی) قدس سرہ

آپ دیار لکھنو کے صاحب ولایت تھے بچپن سے ہی حضرت شیخ قوام الدین رحمۃ اللہ علیہ کی تربیت میں رہے اور آپ سے ہی خرقۂ خلافت حاصل کیا آپ کا اسم گرامی اس لیے مینا رکھا گیا تھا کہ شیخ قوام الدین کا ایک بیٹا تھا جس کا نام نظام الدین محمد مینا تھا۔ وہ دنیاوی خواہشات کی تکمیل کے لیے بادشاہ وقت سلطان محمد بن فیروز شاہ کے دربار میں غلام ہوگیا اور ترقی کرتے کرتے بلند مناصب پر جا پہنچا شیخ قوام الدین کوبیٹے کی اس حرکت پر بڑا افسوس ہوا۔ اس سے مایوس ہو کر آپ دل ب...

حضرت شیخ سید احمد سلطان سخی سرور سہروردی

حضرت شیخ سید احمد سلطان سخی سرور سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خطہ ملتان کے مشہور ترین اولیائے کبار میں سے تھے پیر خانو لکھی خان اور لکھ داتا کے القابات سے مشہور ہوئے تشریف الشرفاء میں آپ کی نسبت یوں درج ہے۔ سید زین العابدین۔سید عمر ۔سید عبداللطیف ۔سید بہاء الدین۔سیّد غیاث الدین۔سید بہاء الدّین ۔سید صلاح الدین۔سید زین العابدین۔سید عیسٰی۔سید صالح۔سید عبدالغنی۔سید جلیل۔سید خیرالدین۔سید ضیاء الدین۔سید وارد۔سید عبدالجلیل رومی۔سید اسماعیل ۔سید امام...