ضیائی شخصیات  

حضرت تاج محمد قریشی

حضرت تاج محمد قریشی           آپ حضرت غوث بہاؤ  الدین ذکریا ملتانی کے اولاد امجاد سے ہیں بڑے کمال کے صاحب تھے، آپ حضرت شاہ اسماعیل  قادری  کی آمد سے بہت پہلے  پرانی نورائی شریف میں تشریف لائے تھے آپ کی داڑھی مبارک  بہت طویل تھی اور اس سے اس سر زمین کو (جہاں آپ کے پیر و مرشد حضرت شاہ اسماعیل قادری جیلانی علیہ الرحمۃ نے متمکن ہونا تھا) صاف کرتے،  اور جھاڑو دیا کرتے تھے اورفر...

حضرت تاری بی بی

حضرت تاری بی بی           سومرہ خاندان سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون انتہائی خدا رسیدہ خثیت الہٰی  سے مسلسل گریہ وزاری کرتی تھی اور کبھی پیر دراز کر کے نہ سوتی ھی وہ دیوار سے ٹیک لگا کر تھوڑی دیر اونگھ  لیتی پھرآسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر روتی اور کہتی یا اللہ تو کریم ہے تو نے مجھے تمام آفتوں سے محفوظ رکھا ہے جبکہ میں تجھ سے ٖغافل ہوں اور تجھ کو فراموش  کر بیٹھی ہوں تین دن بعد جو کی یخنی کا ...

حضرت جعفر المعروف شیخ وریہ

حضرت جعفر المعروف شیخ وریہ           شروع میں چوری چکاری آپ کا پیشہ تھا، اتفاقاً شیخ محمد یعقوب قدس سرہ اپنا سامان اٹھائے کہیں جارہے تھے، راستہ میں ایک تالاب تھا آپ اس میں نہانے چلے گئے اور سامان تالاب کے کنارے رکھ دیا جعفر نےموقع پایا اور سامان لے بھاگے شیخ نے ان پر ایک نگاہ ڈالی تو چور سے ولی بنادیا کہتے ہیں کہ شیخ محمد یعقوب  نے وفات کے وقت وصیت کی تھی کہ مجھ کو سید عبداللہ کے مقبرہ میں ایک گوش...

حضرت جنید و جنید

حضرت جنید و جنید  علیہا رحمۃ اللہ            یہ دونوں بھائی صاحب کرامت اور مستجاب الدعوات تھے ، جوزبان سے نکلتا تھا ہوکے رہتا تھا، یہ دونوں حضرات اپنی زندگی میں بارہا فرماتے تھے کہ جو کوئی  ہم دونوں  کی قبروں کے درمیان سے نکلے گا وہ جنت میں داخل ہوجائے گا، اب ان دونوں بزرگوں  کا مزار شیخ جیہ قدس  سرہ کے شمالی جانب واقع ہے لوگ اب بھی ان دو قبروں کے درمیان سے گذرا کرتے ہیں۔ ...

حضرت حاجیانی بی بی

حضرت حاجیانی بی بی           جب یہ نیک دل حج سے واپس آئیں تو انہوں نے اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا، کہتے ہیں، حافظ قرآن تھیں ، حج کے ایام میں روزانہ ایک قرآن پڑھ کر اس کا ثواب حضور اکرم ﷺ کی روح کو پہنچاتی تھیں، صاحبہ کرامت خاتون تھیں، مکلی پر مزار ہے۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت حاجی پیر سید

حضرت حاجی پیر سید           حضر سید حاجی  پیر علیہ الرحمۃ کاشمار کا ملین  میں ہوتا ہے۔ اہل دل اور صاحب نظر درویش تھے آپ کے انتقال کے بعد بھی کئی  کرامتیں آپ سے صادر ہوئی ہیں۔ مثلاً آپ کا قبر سے باہر آکر کسی مصیبت زدہ کی امداد کرنا بات کا جواب دینا وغیرہ  آپ کے حالات زندگی نسب اور سلسلہ طریقت معلوم نہ ہوسکا۔           آپ کا مزار بھیم پورہ ...

حضرت پنجن شاہ

حضرت پنجن شاہ آپ شب زندہ دار عابد تھے آپ کی کرامات مشہور ہیں، آپ کا مقولہ تھا کہ دراصل اسم اعظم خوف الہٰی سے عبار ت ہے ، جو لوگ خشیت الہٰی کی دولت سے مالا مال ہیں وہ جلد منزل مراد کو پہنچتے ہیں، آپ کا مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۵۳) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت جمن شیخ جتی

حضرت جمن شیخ جتی           سموں کے زمانہ شاہ درویش کے فیض  یافتہ بزرگ جمن شیخ انتہائی صاحب کمال بزرگ  ہوئے ہیں۔ تمام زندگی تجرد میں گذاری ایک مرتبہ سندھ میں خشک سالی کا دور دورہ ہوگیا ۔ لوگ آپ کی خدمت میں بارش کی دعا کے لیے حاضر ہوئے آپ کا دریائےرحمت جوش میں آگیا آپ نے یوں دعا کی کہ یا اللہ میں نے تمام زندگی کسی عورت کوننگا نہیں دیکھا اور کسی عورت سے مباشرت کے قریب تک نہیں گیا، اگر میری یہ با...

حضرت جنیدی بی بی المعروف میراں ماں سیدہ

حضرت جنیدی بی بی المعروف میراں ماں سیدہ           آپ کا تعلق سادات جیلانی سے ہے آپ بڑی کاملہ پاک دامن کنواری خاتون ہیں، حج کی غرض سے اپنے گھر لاڑکانہ کی طرف سے یہاں کراچی آئیں اور طبیعت  ناساز ہوگئی (جہاں اب اس وقت آپ کا مزار ہے وہاں پہلے سےہی گنبد بنا ہوا تھا) آپ نے وصیت فرمائی کہ میرے انتقال کے بعد مجھے اس گنبد میں دفن  کیا جائے لیکن پہلے میرے جنازہ کو گنبد کے باہر رکھنا اور گنبد کا دروازہ ...

حضرت چھتہ پیر

حضرت چھتہ پیر           سرزمین سندھ میں پیر چھتہ نامی کئی بزرگ ہوئے ہیں، ہم ان سب کا ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں ایک بزرگ بنام چھتہ کا مزار میر میتن الدین خان کی حویلی کے پاس ٹھٹھہ میں ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۱۶)           ایک پیر چھتہ وہ ہیں جن کا مزار فیض انار ٹھٹھہ کے بھائیخان  محلہ میں ہے۔ (ٹحفۃ الطاہرین ص ۱۳۸)        &nbs...