ضیائی شخصیات  

حضرت مولانا عبدالحق غور غشتوی

محقق بے مثیل علامہ میاں عبد الحق ابن میر احمد ابن فضل احمد ابن شیخ احمد صحابئ رسول حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد امجاد سے ہیں، آپ ایک برس کے تھے کہ آپ کے والد ماجد نے وفات پائی، آپ کے چچا حضرت علامہ فیضی میاں رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی تربیت کی، اور تعلیم کی طرف متوجہکیا، کافیہ وغیرہ مولانا فضل احمد صاحب سے بمقام غازی پڑھا،۔۔۔۔ مولانا سید حبیب شاہ قاضٰ پوری سےبھی درس لیا۔۔۔ مولانا نور گل صاحب تلمیذ علامہ فضل حق رامپوری سے بھی اخذ فیض ...

حضرت خضر سیو ستانی شیخ

حضرت خضر سیو ستانی شیخ ف۔۹۹۴ھ شیخ  خضر سیو سانی سندھ میں سلسلہ قادریہ کے عظیم امرتبت صوفیاء میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، حضرت میاں میر لاہوری آپ ہی کے مرید اور خلیفہ تھے، جنہوں نے نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب میں بھی سلسلہ قادریہ کی تعلیمات کو پھیلایا، حضرت خضر سیوستان کے رہنے والے تھے۔ آپ کےکے زہد وتقوی کا یہ عال تھا کہ تمام زندگی متاع دنیا اپنے پاس نہ آنے دی، ابتداء اپنے وات کا بڑا حصہ ایک قبرستان میں گذارتے تھے، پھر سیوستان کے پہاڑ میں چلہ کش ہوگ...

حضرت حسین صفائی شیخ

حضرت حسین صفائی شیخ ف۹۳۱ھ/ ۱۵۲۴ء           حضرت شیخ حسین صفائی ٹھٹھہ  کے عظیم  المرتبت بزرگوں میں سے تھے، آپ کی والدہ حضرت پیر مراد رحمۃ اللہ علیہ کی خادمہ تھیں اپنی والدہ کے ہمراہ  آپ کا بھی پیر  مراد ہاں آنا جانا رہا، چناں چہ ابتداہی  سے پیر مراد کی تربیت اور باطنی توجہ سے آپ میں آثار ولایت نظر آنے لگے تھے۔           تذکرۃ المراد م...

حضرت حزب اللہ شاہ راشدی

حضرت حزب اللہ شاہ راشدی ۱۲۵۵/ ف۱۳۰۸ھ/ ۱۸۸۹ء           پیر حزب اللہ شاہ راشدی والد علی گوھر اول  ولد سید صبغۃ اللہ شاہ سید محمد راشد، (روضی دھنی) رحمہ اللہ علم و عمل اور دین و دنیا کی نعمتیں  وراثت  میں آپ کو ملی تھیں آپ کی ولادت ۱۲۵۵ھ میں ہوئی چوں کہ آپ کےوالد آپ کے بچپن ہی میں فوت ہوگئے  تھے اس لیے  آپ  کی پرورش  گھر کے دوسرے ممبران نے ان کیابتدائی  تعلیم اخوند ...

حضرت حسن سخی شاہ صوفی

حضرت حسن سخی شاہ صوفی ف۔ ۱۳۸۶ھ/۱۹۶۶ء           حضرت میاں پیر صوفی حسن شاہ  مشرفی رحمانی الہ آبادی  المعروف سخی حسن  علیہ الرحمۃ ۔ آپ بڑے پائے کے بزرگ تھے۔ آپ اصل الہ آباد انڈیا کے رہنے والے ہیں پھر وہاں سے آپ پیرو مرشد سید مشرف علی شاہ الہ آبادی کے حکم سے ڈھاکہ کے جنگلوں  میں رہے پھر وہاں سے داتا دربار لاہور تشریف لائے اور وہاں دوسال گذارنے کے بعد آپ کراچی  تشریف لائ۔ آپ کے ہاں...

حضرت حافظ علامہ حاجی حامد

حضرت حافظ علامہ حاجی حامد ف۔۔۱۳۱۵ھ           حضرت علامہ حافظ حاجی حامد بن محمد ہاشم بن محمود میمن  قوم سےمتعلق تھے قدیمی  ٹکھڑ میں آپ کا جنم ہوا تھا ،ابھی آپ  تین  سال کے بھی نہ ہوئے تھے کہ چیچک  کی منحوس بیماری  میں مبتلا ہوگئے اور اسی مرض میں آپ نابیناہوگئے، مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جودل کی روشنی عطا فرمائی تھی وہ آپ کے لیے مشعل راہ بنی صغر سنی میں ہی قرآن حکیم  یا ...

حضرت جمعہ مخدوم

حضرت جمعہ مخدوم تقریباً ۹۸۱ھ/ ۱۵۷۳ء           مخدوم جمعہ سند ھ کے اولیاء میں بلند مقام کے مالک تھے، آپ کا مزار مکلی پر ہے۔ سید علی شیرانی اور شیخ اسحاق اربعائی آپ کے ہمعصر تھے، ایک مرتبہ ایک شخص حاضر خدمت ہوا ان سے اس آیت کریمہ کے معنی دریافت کئ، ‘‘وفی انفسکم افلا تبصرون’’ مخدوم صاحب نے معنی تو بیان فرمادیئے  پھر فرمایا ، یہ تو جانتا ہوں مگر جس کو جان لیا جائے مگردیکھا نہ ج...

حضرت بابافرید علی شاہ ہاشمی جہانگیری ابو العلائی

حضرت بابافرید علی شاہ ہاشمی جہانگیری ابو العلائی           آ پ حضرت عمر سرکار کے جانشین  ہیں آپ اصلاً لاڑکانہ سے تعلق رکھتے ہیں کراچی  میں کورنگی  کی ایک مسجد میں کبھی کبھی  خطابت  بھی کرتے ۔آپ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے گیارہ کے قبرستان میں تشریف لائے اور ایک جگہ پتھر رکھ کرفرمایا مجھے یہیں دفنانا اس کے بعد واپس گئے اور اسی مسجد کے امام سے جہاں آپ کبھی کبھی خطابت کیا کرتے تھے ...